نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے ساحل پر خوبصورت سائبرین پرندوں کا پڑائوں

سرد موسم میں سائبیریا کے مہمان پرندے پاکستان کے ساحل کا رخ کرتے ہیں

سرد موسم میں سائبیریا کے مہمان پرندے پاکستان کے ساحل کا رخ کرتے ہیں اور فروری کے اختتام تک یہ پرندے واپس لوٹ جاتے ہیں۔

کراچی کے ساحل پر خوبصورت سائبرین پرندوں نے پڑائوں ڈال رکھاہے

سائبریا میں شدید برف باری اور سردی کے باعث یہ طویل مسافت طے کرکے یہاں پہنچتے ہیں۔

پرندوں کی ہجرت کا یہ سفر ہرسال ماہ نومبر اور دسمبر میں گرم علاقوں کی جانب شروع ہوجاتاہے۔

جہاں پر انہیں بہتر خوراک اور مواقف موسم میں رہنےکے بہتر مواقع مل جاتے ہیں۔

صبح سیورے ساحل پر پرندوں کی چہچاہٹ اور فطرت کے حسن کو دیکھ کر قدرت کی مصوری پر رشک آتاہے۔

انکی آوازیں سن کر دن بھر کی تھکان ایک پل میں ختم ہوکر رہ جاتی ہے۔

مہمان موسمی پرندوں میں کونج، شاہین، تلور، بٹیر اور مرغابیاں شامل ہیں ۔

جس سے ساحل کی خوبصورت اور دلکشی میں مزید اضافہ ہوجاتاہے

ہجرت کرنے والے سائبرین پرندے ایک برااعظم سے دوسرے براعظم پہنچتے ہیں ان کی خاص بات یہ بھی ہےکہ

سائبرین پرندے زمین پر اترے بغیر مسلسل دس ماہ تک اڑنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔

لیکن ان مہمان پرندوں کا ساحل کے قریب جزیروں پر غیر قانونی شکار بھی کیا جاتاہے

جو کسی طور پر بھی ٹھیک نہیں ہے

فطرت کے اس حسن کو برقرار رکھنے کےلیے اس کے شکار کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

About The Author