نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رھنما ممبر صوبائی کونسل
سید انیس الرحمٰن گیلانی کی جانب سے گیلانی ہاوس بہاولنگرمیں پیرعدنان اصغر بودلہ صاحب کے اعزاز میں ھائ ٹی کا اہتمام کیا گیا ،

مسلم لیگی راہنماء غلام محی الدین قریشی سابق کونسلرو سٹی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن ،میاں محمد عباس وٹو ایڈوکیٹ سئنیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن وکلاء ونگ پنجاب سئنیر رھنما جناب میاں یاسر فیاض لالیکا اور ھردل العزیز شخصیت عزت مآب جناب میاں بہادر علی لالیکا صاحب سئنیرلیگی رھنما ؤں میں محمد ایوب عالم ،صحافیوں میں شیخ قاسم ،

چوہدری محمد عامر ، نے شرکت کی اس موقع پر سید انیس الرحمان گیلانی نےانہوں نے پیر عدنان اصغر بودلہ کو ڈویژنل سکٹیری اطلاعات و نشریات بہاولپور ڈویژن بنانے جانے پر مبارکباد پیش کی

اور کہاکہ 30نومبر کو ملتان میں ہونیوالا پی ڈی ایم کاجلسہ تارئخی ہوگا,جس سے موجودہ ظالم عوام کش حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائیگا،

انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کے دور میں کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئےہیں ،

انیس گیلانی نے پیر عدنان بودلہ کے فیصلے کو سراہتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کوخراج تحسین پیش کیا اس موقع پر پیر عدنان اصغر بودلہ صاحب اور غلام محی الدین قریشی کونسلر سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بہاولنگر نے PDM جلسہ اور بہاولپور ورکرز کنونشن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف محترمہ مریم نواز شریف محترم جناب حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ھے اور موجود حکومت کے ظالمانہ نظام منہگائی بےروزگاری اور ظالمانہ پالیسی

اور گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹ چوری کرنےکے خلاف جلد ایک بہت بڑی احتجاجی کال دی جائے گی اور کہا کہ اگر حکومت نے آپنی روش نہ بدلی تو جلد عوامی طاقت سے انہیں آٹھا کر

انہیں وزیر اعظم ھاؤس سے باھر پھنگ دیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ایم این اے کارکنان پر بےجا مقدمات کاسلسلہ فوری بند کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ آ ج پاکستان وزیراعظم کے غلط فیصلوں اور پالیسوں کی وجہ سے دنیا میں تنہا ھوکر رہہ گیا ھے۔۔۔۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے آج ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون کے ہمراہ سہولت بازار منڈی صادق گنج کا دورہ کیا

اور آٹا وچینی، پھل،سبزیوں اور کریانہ کی دیگر اشیائے خورونوش کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے تمام سٹالز پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کی تاکید کی اور آٹے وچینی کا وزن بھی چیک کیا۔

صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سہولت بازاروں میں عام صارفین کو رعایتی نرخوں پر اشیاء کی دستیابی کے لئے بہترین انتظامات کررکھے ہیں

جس کا مقصدخریداروں کو ریلیف دینا ہے لہذا عوامی طلب کی اشیاء سٹالز پر دستیاب رہنی چاہیں۔انہوں نے بازار میں شکایات رجسٹر کو چیک کیا

اور کہا کہ بازاروں کو مکمل کمپلینٹ فری بنائیں۔ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے بتایا کہ سہولت بازاروں کی چیکنگ کے علاوہ عام مارکیٹوں میں پرائس انسپکشنز کا

عمل بھی باقاعدگی جاری ہے اور گرانفروشوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی کی۔ جارہی ہے۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت وعقیدت مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے

اور اللہ رب العزت کی نعمتوں میں ایک بہت بڑی نعمت او ر دولت ہےنبی آخر الزماںؐ حضورؐ کو اللہ رب العزت نے دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ۔

یہ بات انہوں نے میونسپل کمیٹی بہاول نگر کے ہال میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، سرکاری افسران اور امن کمیٹی و بین المذاہب کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے مزید کہا کہ

آقائے د وجہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر انسانیت کیلئے عظم ترین منشور پیش فرمایا

یہ وہ خطبہ ہے جس میں رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے حقوق کو بیان کیا گیا نبی رحمتؐ نے جاہلانہ طریق ختم کر کے بنی نوع انسان کو ایک پروقار زندگی اپنانے کی تعلیم دی آج آپ کے پیغام رحمت کو عام کرنے کی ضرروت ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہارسول اللہ ﷺ سے محبت ہی صرف وہ چیز ہے

جو دنیااور آخرت میں کامیابی کی ضمانت اور اللہ رب العزت کی محبت پانے کاذریعہ ہے ۔اور اسی طرح کسی بھی شخص کاایمان اس وقت تک مکمل قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک رسول اللہ ﷺ کو تمام رشتوں سے بڑھ کر محبوب ومقرب نہ جانا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرم کی حیات مبارکہ قیامت تک انسانیت کے لئے پیشوائی و رہنمائی کا نمونہ ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کوتمام انسانیت سے افضل اوراعلیٰ مقام ومرتبہ عطا فرمایا ہے اور نبی اکرم سے محبت کا تقاضہ ہے کہ اپنے نبی جناب محمد ﷺ کی عظمت ورفعت کو پہچان کر ان کی سچی اتباع کریں اور دنیا وآخرت کی فوزوفلاح کےحقدار بن جائیں۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

سٹی اے ڈویژن چشتیاں پولیس کی بڑی کاروائی، خواتین سے زیادتی اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار،مقدمہ درج،تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں میں خواتین سے زیادتی اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے

ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی۔پولیس نے متاثرہ بیوہ خاتون نادیہ بی بی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے

مقدمہ میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان میں زوہیب عارف ولد محمد عارف اور محمد عارف ولد رحم دین اقوام بھٹی سکنائے محبوب کالونی چشتیاں شامل ہیں۔ملزمان غنی اکبر ٹاون میں مکان کرائے پر لیکر دستکاری اسکول کے نام پر

مجبور لڑکیوں اور خواتین کو بے آبرو کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک میل بھی کرتے رہے۔ملزمان مبینہ طور پر خواتین سے زیادتی کرتے اور برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے متعدد خواتین کی قابل اعتراض ویڈیو برآمد بھی برآمد ہوئیں۔

ملزمان مجبور خواتین کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بھی وصول کرچکے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کا کہناتھاکہ

ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ عوام الناس کے جان ومال کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ضلعی پولیس عوام الناس کے تحفظ کے لیے ہروقت میدان عمل میں سرگرم ہے۔

About The Author