نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پمز اسپتال: ڈینگی سیل کےعملے نے احتجاجاً کام روک دیا

میڈیکل اسٹاف کا کہناہے کہ روزانہ کہا جاتا کہ عملہ دینگے پر پر نہیں دیتے،ڈینگی وائرس کی وجہ سے  اسپتال پہنچنے والوں کی تعداد کم نہیں ہورہی بلکہ بڑھ رہی ہے ۔

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے  پمز اسپتال میں ڈینگی سیل عملے نے کام نہ کرنے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کوئی کام نہیں کریگا جب تک ہمیں عملہ نہیں دیا جائے گا۔

ڈینگی سیل کے عملے کا کہناہے کہ پچھلے ایک ماھ سے کم عملے کی وجہ سے پریشان ہیں،میڈیکل اسٹاف کے مطابق ہزاروں مریض روزانہ دیکھتے ہیں، گزشتہ رات صرف ایک نرس نے کام کیا۔

میڈیکل اسٹاف کا کہناہے کہ روزانہ کہا جاتا کہ عملہ دینگے پر پر نہیں دیتے،ڈینگی وائرس کی وجہ سے  اسپتال پہنچنے والوں کی تعداد کم نہیں ہورہی بلکہ بڑھ رہی ہے ۔

پمز اسپتال کے ڈینگی سیل نے عملے میں کمی کے باعث احتجاجا کام روک دیاہے۔ اسٹاف کا مؤقف ہے کہ جب تک ہمیں عملہ نہیں دیا جاتا،،کام نہیں کریںگے۔

اسٹاف نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ پچھلے ایک ماہ سے عملے کی کمی کی وجہ سے پریشان ہیں،ہزاروں مریضوں کو روزانہ دیکھتے ہیں،۔

عملے مطابق روزانہ یہی کہا جاتا کہ عملہ دینگے ،آج تک مزید عملہ تعینات نہیں کیاگیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1900 مشتبہ ڈینگی کے مریض لائے گئے۔ رات سے اب تک 800 مریض رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔

About The Author