کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے والی جرمن کمپنی بائیو ٹیک کے
سی ای او نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ برس موسم سرما تک دنیا بھر میں زندگی معمول پر لوٹ آئے گی۔
اوگور شاہین کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ 2021 کے موسم سرما سے
قبل زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسینیشن مل جانی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا اگر سب کچھ ٹھیک رہا، تو رواں برس کے اختتام تک ویکسین کی
فراہمی شروع کر دی جائے گی۔
ڈاکٹر شاہین کے مطابق کمپنی کا ہدف ہے کہ
آئندہ برس اپریل تک ویکسین کی 300 ملین خوراکیں فراہم کر دیں جائیں
جس سے وائرس کے خلاف مؤثر بچاؤ شروع ہو جائے گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس