نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاو hi اسلامی مہینوں کےاعتبار سے انتہائی اہمیت کاحامل ہے،اس ماہ کو یہ شرف حاصل ہے کہ

اس میں ہمارے آقا ﷺکی ولادت باسعادت ہوئی،اس میں فخررسل،محسن انسانیت،رحمت للعالمین،

محبوب رب العالمین،سرورِ کونین، سردار الانبیاء ﷺ تشریف لائے۔وہ آج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بہاول نگر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کے ضمن

میں نعت و قرآت مقابلوں کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں پرنسپل پروفیسر محمد انور ،

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اشتیاق چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی اور اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے مزید کہا کہ سرکار کی آمد سے دلوں کے خلوت کدے روشن ہوگئے،

تھکی ماندی انسانیت کوشادمانی نصیب ہوئی، نسل آدم کاوقار بلند ہوا،شرف انسانی کو سربلندی ملی۔

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے مزید کہا کہ رسول پاک کورحمت بناکربھیجاگیاہے، آپ ﷺ فیضان ربانی اور انعامات خداوندی کیلئے واسطہ اورذریعہ ہیں

پوری عالم انسانیت کیلئے آپؐ ایک مشعل کامل بن کرآئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی رسول پاک کے اسوہ حسنہ کی پیروی میں ہی ہے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت دراصل نوع انسانی کے لیے خدا کی رحمت اور مہربانی ہے ،حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا

آپ ﷺ نے توحید کا درس دیا اور انسانیت کو ایک مقام اور مرتبہ دیا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے آج شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں بلدیہ بہاول نگر سے

ایک ریلی کی قیادت کے موقع پر کہی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی، علماء کرام، انتظامیہ کے افسران،

انجمن تاجران کے نمائندوں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی بلدیہ روڈ سے سٹی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے مزید کہا کہ

رحمت اللعالمین رسول پاک کی ذات اقدس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دین اور دنیا میں ترقی کرسکتے ہیں۔

رسول پاک کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت کے لاتعداد گوشے ہیں

جن کا احاطہ انسانی عقل نہیں کر سکتی۔ اس رحمت کا دائرہ کار صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں بلکہ تمام عالمین کو محیط ہے۔

About The Author