نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اماراتی جہاز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

پوری دنیا میں لکڑی کے سب سے بڑے جہاز کا نیا ریکارڈ قائم

اماراتی جہاز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

متحدہ عرب امارات کے جہاز ’عبید‘ نے پوری دنیا میں لکڑی کے سب سے بڑے جہاز کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

لکڑی کا یہ جہاز عبید جمعہ بن ماجد الفلاسی سے منسوب ہے جو اماراتی ملاح اور کشتیوں کے انجینیئر تھے۔

لکڑی کا یہ جہاز 91.47 میٹر لمبا ہے- فوٹو الامارات الیوم

الامارات الیوم کے مطابق اماراتی جہاز عبید کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکڑی کا سب سے بڑا جہاز تسلیم کرلیا گیا۔

یہ 91.47 میٹر لمبا اور 20.41 میٹر چوڑا ہے۔ امارات نے یہ نیا کارنامہ ماجد عبید بن ماجد الفلاسی اینڈ سنز کمپنی کے نام سے انجام دیا ہے۔

یہ کمپنی کئی عشروں میں خور دبئی میں کمرشل بوٹس کا کاروبار کررہی ہے۔
اماراتی جہاز عبید کی تیاری کا کام کئی برس سے چل رہا تھا۔

یہ کارنامہ ماجد عبید بن ماجد الفلاسی اینڈ سنز کمپنی کے نام سے انجام دیا- فوٹو الامارات الیوم

ماجد عبید الفلاسی نے بتایا کہ ان کا مقصد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اسے شامل کرانا تھا بلکہ یہ جہاز تیار کرکے اپنے والد عبید جمعہ بن ماجد الفلاسی کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اماراتیوں کے آباؤ اجداد غوطہ خور تھے۔ ہمارے بزرگوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ سمندر میں گزارا۔ میرے والد زندگی بھر کشتیاں تیار کرتے رہے۔

یہ جہاز تیار کرکے اپنے ابا جان اور وطن عزیز امارات کے لیے ایک تحفہ پیش کیا ہے۔خواہش کہ ہمارا ملک مختلف شعبوں میں دنیا بھر کے ملکوں میں سرفہرست رہے۔

جہاز کی تیاری کا کام کئی برس سے جاری تھا- فوٹو الامارات الیوم

جہاز 11.22 میٹر اونچا ہے اس کا وزن 2500 ٹن ہے۔ 1700 ٹن لکڑی اور 800 ٹن لوہا استعمال کیا گیا۔ جہاز کی تیاری میں ملکی اور برآمدی سامان استعمال کیا گیا ہے۔

اس سے چھ ہزار ٹن سامان منتقل کیا جاسکتا ہے۔ جہاز کی لکڑی افریقہ سے درآمد کی گئی۔ اس میں دو موٹریں لگی ہیں۔

ہر ایک 1850ہارس پاور کی ہے۔ یہ جہاز امارات، یمن، صومالیہ، سوڈان، مصرِ، کینیا، پاکستان، انڈیا اورعراق سمندری کارگو سروس کے لیے استعمال ہوگا۔

About The Author