بہاولپور میں سول سوسائٹی کے زیر انتظام 40 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی
جس میں سول سوسائٹی کی جانب سے بچیوں کو ضروریات زندگی کے جہیز سمیت باراتیوں کے اعزاز میں پر تکلف کھانا بھی دیا گیا
سول سوسائٹی اوچ شریف کی کاوشوں سے اوچ شریف کے میرج ہال میں ایک پر وقار تقریب سجائی گئی
جس میں شہر اور گردونواح کے 40 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب سجائی گئی
سول سوسائٹی کی جانب سے 40 بچیوں کو فرنیچر ، عروسی کپڑوں سمیت ضروریات زندگی کے استعمال کی اشیاء کا جہیز بھی دیا گیا
اس موقع پر صدر سول سوسائٹی اوچ شریف عمر خورشید سہمن نے کہا کہ
اس عظیم مقصد کی تکمیل پر رب کے شکر گزار ہیں اور اس کاوش میں جن دوستوں نے تعاون کیا
وہ ان کے شکر گزار ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا
بچیوں کے والدین کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں وہ اپنی بچیوں کی شادی کرنے کے لئے بہت پریشان تھے
وہ شکریہ ادا کرتے ہیں سول سوسائٹی کا جنہوں نے ان کی بچیوں کی شادی کے لئے جہیز سمیت تمام ضروریات کا بندوبست کیا ، 40 باراتیوں مرد و خواتین سمیت تقریب کے
تمام شرکاء مہمانانِ گرامی کے اعزاز میں پر تکلف کھانا بھی دیا گیا
تقریب میں سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،