سعودی عرب میں عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔۔
مدینہ منورہ میں آج یکم ربیع الاول سےایس او پیز کے ساتھ روضہ رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور کا کہنا ہے کہ
نمازی کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں عبادت اور روضہ رسول ﷺ کی زیادت کر سکیں گے۔
شاہی ہدایت پر مسجد قبا بھی آج سے نمازیوں کے لیےکھول دی گئی ہے۔ مسجد قبا روزانہ فجر سے پہلےکھولی جائے گی اور اسے عشاء کے بعد بند کر دیا جائےگا۔
کورونا وائرس ایس اوپیز کے ساتھ زائرین کو حرم میں نماز اور طواف کی اجازت بھی مل گئی ہے۔
سعودی عرب نے آج سے عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے
جس کے تحت ہر روز چالیس ہزار نمازی اور 15 ہزار عمرہ زائر مسجد الحرام پہنچیں گے
اور یہ حرم مکہ کی کل گنجائش کا 75 فیصد ہوں گے
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
نام ور سرائیکی شاعر مشتاق سبقت انتقال کر گئے
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،