اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ احسن اقبال صاحب !عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائےاپنے قائدین میں صلح کروائیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں۔
احسن اقبال صاحب !عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائےاپنے قائدین میں صلح کروائیں۔ لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں۔دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) October 16, 2019
انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں۔ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عمل داری اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سو چتے۔
ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عمل داری اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سو چتے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) October 16, 2019
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانے دار کا ساتھ۔آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں؟
مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانے دار کا ساتھ۔آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں؟ان کے لیے صرف وہ پارلیمان بالادست ہے جس میں یہ خود موجود ہوں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) October 16, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کے لیے صرف وہ پارلیمان بالادست ہے جس میں یہ خود موجود ہوں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور