نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم، اسپیکر اسد قیصر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خواہش مند ہے۔

اسلام آباد: اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس  ہوئی جس میں حزب اختلاف کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں شریک ہوئیں۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی میں شریک ہوئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی اے پی سی کی میزبانی کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمان اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

شہبازشریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد اے پی سی میں شریک ہوئے۔ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یوآئی کا وفد بھی اے پی سی میں شرکت کر رہا ہے۔ جے یو آئی کے وفد میں عبدالغفور حیدری، اکرم درانی اور کامران مرتضیٰ بھی شامل  تھے۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں مریم نواز، مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی اور امیرمقام بھی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے وفد میں، خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق، پرویز رشید، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ بھی شامل تھے

اے پی سی سے قبل پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے مشاورت کی ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے ملاقات میں نیئر بخاری اور شیری رحمان بھی موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمان بھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مشاورت میں شریک تھے۔ اہم ملاقات میں اے پی سی کے ایجنڈے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اور اسلام آباد بند کرنے کی تجویز پر غور  کیا گیا۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم، اسپیکر اسد قیصر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خواہش مند تھی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس سے قبل پیپلزپارٹی کے وفد نے ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی ہے جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

نیشنل پارٹی بلوچستان کا وفدڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی قیادت میں شریک ہوگا۔ پی کے میپ کا وفد محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اے پی سی میں شریک ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی کا وفد میاں افتخار کی قیادت میں شریک ہوگا۔ بی این پی مینگل  کا وفد بھی اے پی سی میں شریک ہوا۔

قومی وطن پارٹی کا وفد آفتاب احمد شیر پاؤ کی قیادت میں شریک ہوا۔ جماعت اہلحدیث کا وفد سینیٹر ساجد میر کی قیادت میں شریک ہواجبکہ  جے یو پی کا وفد شاہ اویس نورانی اور بی این پی عوامی کا وفد اسرار اللہ زہری کی قیادت میں شریک  ہوئے۔

About The Author