نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب جمال خاشقجی قتل کیس میں آٹھ ملزمان کو سزا سنا دی گئی

صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا

سعودی عرب کی عدالت نے جمال خاشقجی قتل کیس میں آٹھ ملزمان کو سزا سنا دی گئی

صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے

ملزمان کے خلاف حتمی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض کی فوجی عدالت نے آٹھ  افراد کو قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔

یہ فیصلہ فوجداری قانون کی دفعہ 210 کے بموجب حتمی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے بتایا کہ آٹھ افراد کو 124 برس قید کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پانچ افراد کو بیس، بیس برس، ایک کو دس برس کی سزا ہوگی جبکہ دو کو سات، سات برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ سزائیں مقتول کے وارثوں کی جانب سے اپنے حق سے دستبرداری کے بعد دی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ عدالت کا یہ فیصلہ حتمی ہے

اور واجب التعمیل ہے۔ فوجداری قانون کی دفعہ 212 کے تحت اس پر عمل درآمد لازمی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ

یہ سزائیں مقتول کے وارثوں کی جانب سے اپنے حق سے دستبرداری کے بعد دی گئی ہیں۔

پبلک پراسیکیوشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ فوجداری عدالت کے اس فیصلے کے بعد فوجداری قانون کی

دفعہ 22 اور 23 کے تحت خاشقجی قتل کیس کا فوجداری دعوی منطقی انجام تک پہنچ گیا۔-

About The Author