مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سمندر کے پانیوں میں پاکستان کے یوم آزادی کی منفرد تقریب

پاکستانی اور سعودی نوجوانوں کے ساتھ سات برس کے چھوٹے بچے باسل نے بھی ڈائیو کرکے وہاں موجود لوگوں کو حیران کردیا۔

 دنیا بھر میں پاکستانی جہاں کہیں بھی موجود ہیں وہ کورونا کی وبا میں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنے انداز میں جشن آزادی منا رہے ہیں۔

جدہ میں موجود پاکستانی ڈائیور یحیی اشفاق نے منفرد انداز میں یوم آزادی منایا ہے۔

ڈائیور یحیی اشفاق جمعے کو جدہ میں بحیرہ احمر کے ساحل کے قریب تین پاکستانی نوجوانوں عمرجان،حسن بخش اور فائز، دو سعودیوں اور ایک شامی  کے ہمراہ زیرآپ پاکستان او سعودی عرب کے پرچم لہرائے اور کیک کاٹا۔ پاکستان کے ساتھ اپنی دلی وابستگی کا اظہار کیا۔

پاکستانی اور سعودی نوجوانوں کے ساتھ سات برس کے چھوٹے بچے باسل نے بھی ڈائیو کرکے وہاں موجود لوگوں کو حیران کردیا۔

تمام غوطہ غوروں نے اپنی اس کاوش کو کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹر اور طبی عملے کے نام کیا ہے ۔تمام ڈائیورز نے فرنٹ لائن ورکرز کی کٹ پہن رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپنےدوستوں کے ہمراہ ہر سال پاکستان کا یوم آزادی اس منفرد انداز کے ساتھ منا رہا ہوں اور کورونا کی وبا میں بھی یہ روایت برقرار رکھی ہے۔ اس کا ایک  مقصد کورونا وائرس سےآگہی بھی تھا ۔

%d bloggers like this: