نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

بارہ سے سولہ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ، علاقہ مکین شدید پریشان حال

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر اور گردونواح میں بارہ سے سولہ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ، علاقہ مکین شدید پریشان حال ، علاقے میں لوڈ شیڈنگ پر متعلقہ ایس ڈی او لاعلم ،مکینوں کا پیسکو

چیف و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف فیڈر زمیں واپڈا کی جانب سے اعلانیہ بارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12سے 16گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے ،

غیر اعلانیہ اضافی لوڈ شیڈنگ کے باعث ڈیرہ کے مختلف علاقوں کے مکین شدید پریشان حال نظر آرہے تو دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر دیکھائی دے رہی

ہے ، ڈیرہ میں غیر اعلانیہ سولہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ پر معززین علاقہ اور شہریوں نے گہری تشویش اور شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ،انہوں پیسکو کی کارکردگی کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیسکو کی جانب

سے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شیڈول سے بڑھا کر علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا اٹھانا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب علاقے میں موجود دکاندار بھی

لوڈ شیڈنگ سے پریشان حال ہو گئے ہیں شکایات کے باوجود متعلقہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او سمیت عملہ ڈیرہ میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے لاعلم ہیں اور کئی روز سے کی جانی والی شکایات کا ابتک

ازالہ ممکن نہیں ہو سکا ہے ، ڈیرہ کے معززین اور علاقہ مکینوں نے پیسکو چیف سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر ڈیرہ میں اعلانیہ شیڈول سے ہٹ کر لوڈ شیڈنگ کرنے کا نوٹس لیکر علاقے مکینوں کو بجلی کے

حوالے سے درپیش مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے
٭٭٭
سرکاری نرخوں پر فروخت ہونیوالے آٹے کے گٹو کی دوکانوں پر سپلائی بند

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث فلور ملز مالکان اور محکمہ فوڈ کی ملی بھگت سے سرکاری نرخوں پر فروخت ہونیوالے آٹے کے گٹو کی دوکانوں پر سپلائی بند کرکے مختلف ریٹس پر دیگر

ناموں سے مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،حکومت کی جانب سے بیس کلو آٹے کا تھیلا860روپے میں فروخت کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر ابتدائی چند ایام میں متذکرہ

نرخوں پر آٹا فروخت ہوتا رہا مگر اب ملوں کی جانب سے سپلائی بندہونے کے باعث صارفین جہاں بیس کلو کا تھیلہ 960روپے سے لے کر 12سو50 روپے اور کھلا آٹا 70روپے فی کلو خرید نے پر مجبور ہیں

وہاں آٹے کا معیار مزید گر گیا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کے گوداموں میں وافر مقدار میں گندم موجود ہے، جو فلور ملوں کو اسی قیمت میں دی جا رہی ہے، لیکن فلور ملز مالکان نے خود ہی آٹے کی قیمتیں

بڑھا دی ہیں، شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
٭٭٭
صفائی ستھرائی کافقدان،گندگی اٹھانے کے بجائے جلائے جانا روز کا معمول بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)انتظامیہ کی غفلت شہرمیں صفائی ستھرائی کافقدان،گندگی اٹھانے کے بجائے جلائے جانا روز کا معمول بن گیا،دھوئیں سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،رہائشی و تجارتی مراکز میں

گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے،تاجر برادری سمیت شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دوسرے بڑے شہر ڈیرہ کے مختلف علاقوں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے تجارتی و

کاروباری مراکز کے بعد شہر کے رہائشی علاقے بھی گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کر رہے ہیں، صفائی کے عملے نے گندگی کے ڈھیر اٹھانے کے بجائے ان کو جلانا شروع کردیا ہے گندگی کے ڈھیر میں لگنے والی آگ

سے اٹھنے والے دھوئیں اور تعفن کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ حد سے زائد بڑھ گیا ہے جبکہ شہر میں مچھر مار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے بھی مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، شہری حلقوں سمیت

شہریوں نے ڈیرہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے ڈیرہ میونسپل کمیٹی کا عملہ صرف افسران کے بنگلوں تک ہی محدود دیکھائی دیتا ہے، صفائی عملے کی غیر موجودگی کی وجہ سے گندگی

کے ڈھیر جمع ہورہے ہیں جبکہ شہر کے بیشتر رہائشی و تجارتی مراکز میں ڈرینج سسٹم ناکارہ ہوجانے کی وجہ سے نالیوں اور گٹروں کا گندہ پانی بھی جمع ہونامعمول ہے ،ڈیرہ کے شہری حلقوں ،تاجر برادری اور علاقہ

مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا،صوبائی وزیر بلدیات سمیت میونسپل کمیٹی و دیگر متعلقہ اداروں کے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات

فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
مون سون بارشوں کے دوران اپنے بچوں کوگندے پانی میں کھیلنے سے سختی سے منع کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)معروف چائلڈسپیشلسٹ نے والدین پرزوردیا ہے کہ وہ مون سون بارشوں کے دوران اپنے بچوں کوگندے پانی میں کھیلنے سے سختی سے منع کریں۔ بارش کے بعد گندے پانی میں

بچے کھیلنے لگتے ہیں جوان کی صحت کیلئے مضرہے۔ وبائی امراض موجودہ موسم میں پھوٹتی ہیں جس سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کوئی کھانے والی چیز ‘

پھل اور دیگر خصوصی طورپر کٹی ہوئی اشیاء ڈھانپ کررکھیں۔ مکھیوں سے موسمی بیماریاں پھوٹتی ہیں جن سے احتیاط ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل بجلی کی تاروں‘ کھمبوں اور دیگرتنصیبات سے

دوررہیں اور اگربجلی وغیرہ کی دررستی کی ضرورت ہو توحفاظتی آلات ضرور استعمال کریں۔ درختوں اور سائن بورڈ زوغیرہ کے پاس بھی کھڑے ہونے سے گریزکریں۔
٭٭٭
شیمپو،آئل اور سرف کی قیمتوں میں 2 سے 30 روپے کا اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے شیمپو،آئل اور سرف کی قیمتوں میں 2 سے 30 روپے کا اضافہ کردیا ہے ،مختلف اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں ،یوٹیلٹی سٹورز پر

سرف ،کیچ اپ ،صابن ،درجہ دوم کا کوکنگ آئل ،نوڈلز 2 روپے سے لے کر 15 روپے تک مہنگے کردیئے گئے ،یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈ کے سرف کی قیمت 5 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیاگیا ،درجہ دوم کے

کوکنگ آئل کی 3 لیٹر کی بوتل کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کردیاگیا ،مختلف برانڈ کے برتن دھونے والے صابن 2 روپے سے لے کر 6 روپے تک مہنگے ہوگئے ،مختلف کمپنیوں کے کیچپ 15 روپے تک مہنگے

ہوگئے ،یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے نوڈلز 2 روپے تک مہنگے ہوگئے ،مختلف کمپنیوں کے شیمپو کی قیمت میں 15 روپے تک کا اضافہ کردیاگیاہے،مختلف کمپنیوں کے صابن 2 روپے تک مہنگے ہوگئے ۔
٭٭٭
کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان یحییٰ اخونزادہ کا شہر میں نکاسی کا جائزہ لینے کیلئے شہرکا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان یحییٰ اخونزادہ کادو روز سے جاری مسلسل بارشوں کے بعد شہر میں نکاسی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے چاروں بازاروں،یونین کونسل مریالی ،یونیورسٹی روڈ،گرڈ

اسٹیشن روڈ اور بنوں روڈ کا دورہ ،واسا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار، واسا کے صف اول کے عملہ و صفائی کے ہیروز کو نقد انعام اور شاباش دی، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روز سے جاری مسلسل

بارش کے بعد شہر میں نکا سی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ نے ڈیرہ شہرکے چاروں بازاروں، اندرون شہر کی گلیوں ملتان روڈ ،یونین کونسل مریالی ،گرڈ روڈ اور بنوں روڈ کا دورہ کیا اور واسا کی

جانب سے نکاسی آب کے نالوں کی صفائی اور شہر کے بازاروں اور اندرون شہر کی گلیوں سمیت یونین کونسل مریالی اور دیگر علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر واسا کے چیف

ایگزیکٹیو اافیسر چوہدری عطاءاللہ اور سپرنٹنڈنٹ چوہدری محمد اسلم سمیت دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر ڈیرہ کو واسا حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے واسا کا

تمام عملہ متحرک ہے اور شہر میںپانی نکالنے کیلئے پیٹر استعمال میں لائے جارہے ہیں، کمشنر ڈیرہ نے تمام علاقوں میں پانی کی نکاسی کے عمل کا از خود جائزہ لیا اور واسا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واساکے صف اول

کے عملہ اور صفائی کے ہیروز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعامات سے نوازا اور شاباش دی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ کا کہنا تھا کہ شہر میں مسلسل بارش کے

باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات تھیں جس کے بعد تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کام میں مصروف ہیں، واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی(واسا)محدود وسائل کے باوجود بہترین کام کر رہی ہے،

میرے سمیت ،ڈپٹی کمشنر، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں ایمرجنسی کی صورت میں کام کر رہی ہیں، بارش کے باعث مختلف علاقوں میںدیواریں اور چھتیںگرنے کے حادثات کی اطلاعات ہیں جن

میںکچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں،تاہم اللہ کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال نہیں ہے،پہاڑی پانی اور مزید بارشوں کی صورت میں تما م ترحفاظتی

انتظامات و اقدامات کرلئے گئے ہیں ۔
٭٭٭
بارش کے دوران کئی علاقوں میں دیواریں، چھتیں اور درخت زمین بوس

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ڈیرہ میں دو روز تک جاری رہنے والی مسلسل بارشوں نے تباہی مچادی ،بارش کے دوران کئی علاقوں میں دیواریں، چھتیں اور درخت زمین بوس

ہونے کے واقعات،مندھراں سیدان میں دیوار گرنے سے3کمسن بچے زد میں آ کر شدید زخمی ہوگئے ،، ریسکیو1122 کے اہلکاروں کا بروقت ریسکیوآپریشن کرکے تینوں بچوں کو زخمی حالت میں ملبے کے

نتیجے سے باہر نکال لیا، ایک بچے کی حالت نازک، تحصیل پروآ کے علاقہ ہزارہ پکہ میں چھپر گرنے سے 14سالہ نوجوان زخمی، 6بکریاںملبے تلے دب کر ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور

مضافات میں دوروز سے جاری مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوں میں دیواریں، چھتیں اور درخت گرنے کے حادثات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی

جانی نقصان نہیں ہوا۔مندھراں سیدان کے علاقہ میں بارش کے دوران مکان کی دیوار گرنے سے 3کمسن بچے ملبے تلے دب گئے۔ حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم فوری طور پر جائے

حادثہ پر پہنچی اور ملبے تلے دبے تینوں بچوں کو باحفاظت نکال لیا تاہم ایک بچے کی حالت نازک ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسی طرح ڈی پی او دفتر ڈیرہ اور پی ٹی سی ایل کالونی کے قریب درخت گرگیا

جس کی اطلاع پر ریسکیو1122اور ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے درخت کو ہٹا کر سڑک کو آمدو رفت کیلئے کھول دیا۔ ادھر تحصیل پروآ میں دو روز سے جاری بارشوں کے نتیجے میںعلاقہ ہزارہ پکہ میں غریب شخص

عصمت اللہ ولد اللہ داد کا چھپر گرنے سے اسکی 6بکریاں ملبے تلے دب کرمر گئیں جبکہ چودہ سالہ عصمت اللہ زخمی ہو گیا،
٭٭٭
قتل و اقدام قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یارک پولیس نے کاروائی کے دوران طویل عرصہ سے پولیس کو قتل و اقدام قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم کیخلاف اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ

درج۔ تفصیلات کے مطابق یارک پولیس نے دوران گشت پولیس کو یکم اگست2014کے قتل و اقدام قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم سید عالم ولد گل عالم سکنہ وانڈہ ابو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک

پستول اور6کارتوس برآمد کرلئے۔ یارک پولیس نے اشتہاری ملزم کیخلاف اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔
٭٭٭
ملزمان نے پڑوسی میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کرزخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) بجلی کاتار لگانے پر تنازعہ ملزمان نے پڑوسی میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کرزخمی کردیا پولیس نے خاتون سمیت تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق

تھانہ پروآ کی حدودبستی خان والی میں بجلی کی تار لگانے کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کی خاتون سمیت تین افراد خلیل و سعید پسران حمید اللہ اور ح بی بی دختر رمضان لاشاری نے لاتوں ، مکوں اور ڈنڈوں کے وار

سے ل بی بی زوجہ جیون سکنہ بستی خان والی اور اس کے شوہر جیون کو زدوکوب کرکے زخمی کردیا۔ پروآ پولیس نے خاتون سمیت تینوں نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
ٹانک کیمپس اور سٹی کیمپس میں ایڈمیشن بوتھ کا قیام کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں بی ایس سی (آنرز) ، ایم فل اورپی ایچ ڈی ایڈمیشن فارمز جمع کرانے کےلئے

ٹانک کیمپس اور سٹی کیمپس میں ایڈمیشن بوتھ کا قیام کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں بی ایس سی (آنرز) ، ایم فل

اورپی ایچ ڈی میں داخلہ فارمز جمع کرانے کےلئے آنےوالے طلباءاور انکے والدین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اوران کی سہولت کےلئے گومل یونیورسٹی کے سب کیمپس ٹانک اورسٹی کیمپس میں ایڈمیشن بوتھ کا قیام کر

دیاتاکہ ٹانک سمیت جنوبی وزیرستان بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور باہر سے آنےوالے طلباءاور ان کے والدین جو گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس تک آسانی سے نہیں پہنچ سکتے وہ اب اپنے ایڈمیشن فارم گومل یونیورسٹی

کے سب کیمپس ٹانک اور سٹی کیمپس میں بھی جمع کروا سکتے ہیں۔گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ڈائریکٹر ایڈمیشن آفس میں بھی فارمز جمع ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ گومل یونیورسٹی کے ملحقہ (ایفیلیٹڈ )کالجز

میں زیر تعلیم پانچویں سمسٹر کے وہ طلباءجو گومل یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان کےلئے گومل یونیورسٹی کے قوانین و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گومل یونیورسٹی میں 5ویں سمسٹر میں داخلے کا موقع بھی دیاگیا۔

گومل یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15ستمبر2020بروز منگل جبکہ بی ایس آنرز میںداخلے کی آخری تاریخ 17 ستمبر2020 بروز جمعرات ہے اور تمام امیدوار

داخلے کےلئے آن لائن درخواست فارم اور بینک چالان لیں گے ۔ایڈمیشن کے حوالے سے دیگر معلومات گومل یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.gu.edu.pk یا ایڈمیشن آفس نمبر 0966-750404یا

گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ایڈمیشن آفس سے بھی لی جا سکتی ہیں۔
٭٭٭
سلاٹر ہاﺅس کی حالت زار درست نہ ہو سکی گوشت مضر صحت فراہم

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث سلاٹر ہاﺅس کی حالت زار درست نہ ہو سکی،جہاں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ناقص صفائی سے شہریوں کو گوشت مضر صحت فراہم ہو رہا ہے وہاں بیشتر

قصابوں نے سلاٹر ہاﺅس کی ابتر حالت کی وجہ سے اپنے نجی مذبحہ خانے گھروں اور دکانوں میں بنا لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ شہر کے مرکزی سلاٹر ہاﺅس بند دھپانوالہ سمیت دیگر تحصیلوں کے سلاٹر

ہاﺅسز کی انتہائی ابتر صورتحال ہے،جبکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارلگ بھگ تمام سلاٹر ہاﺅسز میں آوارہ کتوں کے آزادانہ گھومنے اور آرام کا سلسلہ جاری ہے مکھیوں اور مجھروں کی بہتات ہے، لائیوسٹاک عملہ دستیاب نہ

ہونے کی وجہ سے گوشت سپلائی کرنیوالے ریڑھی بان خود ہی مہریں لگا کر دوکانوں پر پہنچا رہے ہیں،یہی بیشتر قصابوں نے سلاٹر ہاﺅس میں ناقص انتظامات کی وجہ سے نجی مذبحہ خانے اپنی دکانوں اور گھروں میں

قائم کر لیے ہیں، جہاں پر بعض قصاب لاغر اور بیمار جانور ذبحہ کر کے ان جانوروں کا گوشت فروخت کر کے شہریوں میں بیماریاں پھیلا رہے ہیں۔
٭٭٭
سستی چینی وسیع پیمانے پر کھلی مارکیٹ اور دوکانوں میں مہنگے داموں فروخت کئے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ملک بھر کی طرح ڈیرہ میں بھی چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے ساتھ ساتھ چیک اینڈ بیلنس کے فقدان اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ریجنل حکام و ملازمین کی مبینہ ملی بھگت

سے سستی چینی بھی وسیع پیمانے پر کھلی مارکیٹ اور دوکانوں میں مہنگے داموں فروخت کئے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،ذرائع کے مطابق چینی مافیا اب بھی کھل کر کھیل رہا ہے اور انتظامی طور پر اس حوالے سے

کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس نہیں، کھلی مارکیٹ میں چینی کی پرچون قیمت 100روپے فی کلو سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی سستی چینی کا محدود کوٹہ صارفین کو فروخت کرکے باقی چینی

دوکانداروں کو سپلائی کی جا رہی ہے ، یوٹیلٹی سٹورز میں چینی کی سپلائی کے وقت عملہ کو دستخط کیلئے دی جانیوالی دستاویز کے مطابق کوٹہ فراہم نہیں کیا جا رہا ،اور اس میں سے بھی چند ایک صارفین کو فروخت کے بعد زیادہ

تر بیگزچھپا دیئے جاتے ہیں،فیلڈ ملازمین کی جانب سے فرضی چیکنگ کی رپورٹس ہیڈکوارٹرز کودی جاتی ہیں جو کہ سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں، جس پر صارفین نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے

ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
پاکستان ہر سال چاول کی برآمد سے اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل کررہاہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پاکستان ہر سال چاول کی برآمد سے اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل کررہاہے جبکہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال سے برآمدات میں مزید

اضافہ کیاجا سکتا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ کپاس کے بعد دھان پاکستان کی اہم نقدآور فصل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زرعی تحقیق کیلئے فنڈز کی فراہمی سمیت انفراسٹرکچر اور افرادی قوت کی بین

الاقوامی معیار کے مطابق تربیت کیلئے وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی برآمدات میں چاول کی اہمیت کے پیش نظر اس اہم غذائی و نقدآور فصل کی پیداوار بڑھانے کیلئے ہر ممکن وسائل سے

استفادہ کرناہو گا۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ زراعت کے حکام کو چاہیے کہ وہ چاول کی پیداوار بڑھانے ، ایفلا ٹاکسن کی بیماری کو کنٹرول کرنے اوربرآمد کیلئے حفظان صحت کے اصولوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے

کیلئے کاشتکاروں میں شعور و آگاہی پیداکرنے کے ضمن میں زیادہ سے زیادہ سیمینارزکاانعقاد یقینی بنائیں تاکہ جدید تحقیق کے ثمرات عام کاشتکاروں تک بھی پہنچ سکیں۔

About The Author