ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے اعلی افسران کے ہمراہ زیرتعمیرکارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیاآئی ڈیپ کے مجاہد شیر دل اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق ہمراہ تھے۔
افسران نے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے تعمیراتی کام اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ
دل ہسپتال کا تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائےوزیر اعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی جلد تکمیل میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔
کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی تیز رفتاری سے تکمیل کےلئے منصوبہ آئی ڈیپ کو دیا گیا۔
انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کے حوالے سے اچھی ساکھ ہے۔
ایم ڈی آئی ڈیپ مجاہد شیر دل نے کہا کہ منصوبہ کی جلد تکمیل کےلئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ڈیرہ غازی خان میں اضافی تعمیرات کے منصوبہ کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر دو کروڑ 16 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔
منصوبہ کی منظوری ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ایگزیکٹو انجینئرز ہمایوں مسرور،عمیر لطیف،ظفر بودلہ،
محسن شبیر،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر منور حسین رند اور دیگر افسران شریک تھے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے سڑکوں کے تین منصوبوں میں خامیوں کو فوری دور کرنے کی ہدایات جاری کیں جن میں سستی بستی کی رابطہ سڑک پر چار کروڑ 23 لاکھ روپے،
مانا چیک پوسٹ تا خان پور براستہ بستی فوجہ روڈ کی تعمیر پر چار کروڑ 26 لاکھ روپے اور بستی غلام حیدر غادی تا بستی گورمانی روڈ پر چار کروڑ 25 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ تونسہ میں سنگھڑ رود کوہی کے پانی سے انفراسٹرکچر محفوظ کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے
اورحکومت پنجاب نے ماڈل سٹڈی کے بعد لالو دائرہ شاہ پروٹیکٹو ویلج منصوبہ کے پی سی ون کی منظور دے دی ہے۔
منصوبہ پر 70 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔منصوبہ کے تحت رود کوہی کے کناروں پر سٹون پچنگ ہوگی۔
منصوبہ کی تکمیل سے تونسہ میں رود کوہی کے کنارے پر تعمیرتحصیل کمپلیکس،سپورٹس سٹیڈیم اور دیگر اداروں کی عمارتیں پانی کے کٹاؤ سے محفوظ ہو جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ منصوبوں میں میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
افسران کے دفاتر میں بیٹھنے سے منصوبوں کو بہتر مانیٹر نہیں کیا جاسکتا۔تعمیراتی محکمے فیلڈ میں نکلیں اور مٹریل سمیت معیار کو چیک کریں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
بی ایم پی سرائے ڈیرہ غازی خان کو جدید طرز پر بحال کیا جانے لگا۔
لانز،پاتھ وے اور فنشنگ کیلئے 15 روز کا وقت دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے افسران کے ہمراہ تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کوالٹی ورک پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار منصوبہ کا افتتاح کریں گے اس لئے تیاریوں کو جلد حتمی شکل دی جائے۔عمارت کیلئے ضروری فرنیچر خرید لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے انڈس کالونی کا بھی دورہ کیا۔چار دیواری،رابطہ سڑکوں،پانی کی نکاسی اور دیگر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے چار دیواری کا بقیہ حصہ بھی تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنرنے غیر ترتیب سے لگی رنگ برنگی ٹف ٹائل اتار کر دوبارہ ترتیب سے لگانے
اور عمارتی ملبہ فوری اٹھانے کے احکامات جاری کئے انہوں نے خالی پلاٹ پر پارک اور گراؤنڈ بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ داخلی گیٹ کی تنصیب اور دیگر کام جلد مکمل کیا جائے۔جھاڑیوں کو تلف کرکے زمین ہموار کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کا بھی دورہ کیا۔ڈائریکٹر ایکسائز عمران اسلم،ای ٹی او منور حسین رند اور دیگر افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے دفتر کے باہر کھڑے بارش کے پانی کی نکاسی کے احکامات جاری کئے۔ڈہٹی کمشنر نے دفتر میں نئے تعمیراتی بلاک کی مجوزہ جگہوں کا بھی معائنہ کیا۔
حکومت کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں پراپرٹی اور موٹر رجسٹریشن کے امور کیلئے الگ عمارتیں مخصوص کی جائیں گی۔
آن لائن نظام کے تحت شہریوں کو سہولیات میسر آئیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے جدید طرز پر جاذب نظر اور ہوا دار عمارت تعمیر کرنے کی منظوری دی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ایکسئین ہمایوں مسرور،عمیر لطیف اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے ریجن بھر میں کارروائیاں کیں۔
ضلع راجن پور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیقات عبدالشکور خان قیصرانی نے کاروائی کرتے ہوئے موضح پتی کلاں میں 37000000 روپے مالیت کی 324 کنال 15 مرلے سرکاری اراضی واگزار کراکر محکمہ مال کے حوالے کی۔
اسی طرح سرکل آفیسر غلام اصغر ملک نے کارروائی کرتے ہوئے کنوریشن فیس کی مد میں 759011 روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے۔
ضلع ڈیرہ غازی خان سے سرکل آفیسر محمد ارشد رند نے کرایہ کی مد میں 62482 روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے،
ضلع مظفر گڑھ سے سرکل آفیسر ملک خالد بلال نے کارروائی کرتے ہوئے کنوریشن فیس کی مد میں 270695 روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے۔
اسی طرح ضلع لیہ سے سرکل آفیسر اظہر حسین سانگھی نے پٹرول پمپس کے پیمانے چیک کئے اور کم پیمانے پر جی ایچ فلنگ سٹیشن کلمہ چوک لیہ کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
انٹی کرپشن کی عدالت نے 25 مقدمات کی سماعت کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ گزشتہ روز بارش کے دوران شہر کا دورہ کیا
انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ لیا۔
مٹروپولیٹن کارپوریشن کے سی ای او کو ہدایات جاری کی کہ پمپنگ سٹیشنز کو فوری طور پر مکمل گنجائش کے ساتھ چوبیس گھنٹے چلائیں
اور شہر سے فورا نکاسی آب بندوبست کی جائے تاکہ شہریوں کے مشکلات کو کم کیا جا سکے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ بورڈ ڈیرہ غازی خان نے ریگولر طلباء وطالبات کے نہم کلاس کی رجسٹریشن کے لئے 30 ستمبر تک کی توسیع کردی ہے
نئے تعلیمی سیشن کے لیے امیدوار کی یکم اگست 2020 تک عمر کم سے کم بارہ سال ہونی چاہیے یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے یہاں بتائی انہوں نے بتایا کہ
تعلیمی بورڈ کے ساتھ الحاق شدہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے ریگولر امیدوار بغیر لیٹ فیس کے 30 ستمبر تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں
انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کا نادرا سے جاری ب فارم لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
عمران خان کی غریب پرور پالیسی اور کووڈ 19 کو بہترین انداز میں کنٹرول کرنے پر پوری دنیا میں عمران خان کو ایک بہترین لیڈر مان لیا گیا ہے
پاکستان معاشی بحران سے بھی جلد نکل جائے گا عمران خان کے ورکرز عمران خان کے نظریات کے امین ہیں ہمیں عمران خان نے مشکلوں اور مشکلات پیدا کرنے والوں سے لڑنا سکھایا ہے
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور امیدوار برائے لارڈ میئر میٹرو پولیٹن کا رپوریشن ڈی جی خان ملک محبوب ثاقب نے شاکر ٹاؤن کالونی میں
سولنگ والی گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا
عمران خان کرپشن کے خلاف انصاف اور احتساب کا عمل ضرور پورا کریں گے اور اس کے لئے کسی بھی طرح کی بلیک میلنگ نہیں برداشت کریں گے
عمران خان جیت کی علامت ہیں اور وہ ان بے ایمان کرپٹ چور سیاستدانوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے نظریہ اور منشور پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریگی
وہ نوجوانوں اور خواتین کے مختلف وفود سے ملاقات کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرنا عوام کی ذہنی ، جسمانی ،
سماجی اور معاشی حالت کو بہتر کرنا پی ٹی آئی کا ویژن اور منشور ہے نوجوان اور خواتین پی ٹی آئی کی طاقت ہیں
ٹائیگر فورس کے ذریعے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا جا رہا ہے عنقریب خواتین کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے
یہ سب پروگرام سیاسی وبستگی سے بالا تر ہیں ملک کی خدمت اور تعمیر و ترقی کا جذبہ رکھنے والے تمام پاکستانی ان پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
تاکہ ملک کو انتظامی اور معاشی مشکلات سے نجات دلاسکیں ان سے ملاقات کرنیوالوں میں بختیار لغاری ، ارشا د ، وقار ،
تبسم ، احمد عباس ، عنصر عباس ، احسب ، ارسلان ، نیلوفر لغاری ، زم زم ، حرم ، شیریں ، ڈاکٹر عائشہ ، ڈاکٹر مریم ، بشریٰ و دیگر شامل تھے ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او اختر فاروق کی طرف سے کراٸم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد، سرکل آفیسران اورضلع کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی ،دوران میٹنگ کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
دیگر اہم معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فرشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،
امن وامان کا قیام ،عوام کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے
تمام افسران اپنے علاقہ جات میں بہتر حکمت عملی سے موثر گشت کو یقینی بنائیں۔منیشات فروشوں ، جوئے کے اڈوں ،
ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف مٶثر کارواٸ عمل میں لاٸیں عوام الناس کی بروقت داد رسی کو یقینی بنایا جائے۔
کسی بھی مظلوم کے ساتھ زیادتی یا نا انصافی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام پولیس افسران دیانت داری اور تندہی سے ڈسپلن میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں
اور اپنا مورال بلند رکھیں کرپشن اور فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا
ڈی پی او اختر فاروق نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کریں
اور تمام سرکل آفیسران اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں تمام مجالس و جلوس پر سیکورٹی پر مامور ملازمین کو ڈیوٹی کے متلعق لازمی بریف کریں
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوران محرم الحرام SOP پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بناتے ہوۓ بھر پور اقدامات کریں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر 07 محرم الحرام کو بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ضلع بھر میں 07 محرم الحرام کو
دن اور رات میں کل 98 مجالس جبکہ 65 جلوس برآمد، مجالس میں اے کیٹیگری 15،
بی کیٹیگری 48 اور سی کیٹیگری کی 35 مجالس منعقد،جبکہ اسی طرح اے کیٹیگری 06 بی کیٹیگری 33 اور سی کیٹیگری کے 26 جلوس بھی نکالے گئے
مجالس ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر SOP پر عمل درآمد کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
جبکہ ضلع بھر میں تمام مجالس کی مانیٹرنگ کر کے عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ضلع میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں 0649260113 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
تونسہ شریف میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے سبب بجلی کے کھمبے پر آگ لگ گئی۔
نزدیکی بلڈنگز کو جزوی نقصان۔تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف پاکستان میڈیکل سٹور کے قریب بارش کی وجہ سے واپڈا کے الیکٹریک کھمبے
میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی۔ جس سے بجلی غائب ہونے کے ساتھ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر واپڈا اور ریسکیو کے فائر فائٹرز نے فوری طور
پر موقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا آگ لگنے سے نزدیکی بلڈنگ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
پیر عادل پل کے نزدیک نہر سے بچے کی لاش برآمد۔پولیس نے قانونی کاروائی کرکے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔
تفصیلات کے مطابق دری پیر عادل پل کے نزدیک نہر میں سیایک سات سالہ بچے معین ولد غلام کی لاش ملی جسے مقامی لوگوں نے خود نکال لیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں منتقل کر دیا
پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد قانونی کاروائی کرتے ہوئے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون