ڈیرہ غازیخان
آر پی او ڈی جی خان عمران احمر کا سرکل جام پور اور سرکل کوٹ چھٹہ کا دورہ۔مرکزی امام بارگاہوں کے مجالس،
جلوس و شبیہ کے روٹس پر جامعہ تلاشی،چیکنگ اور سکیورٹی صوتحال کا جائزہ۔ لائسنس داران اور امن کمیٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کی۔
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان آر پی او ڈی جی خان عمران احمر، کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر سمیت دیگر افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے
سرکل جام پور اور سرکل کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا۔دوران وزٹ انہوں نے مرکزی امام باگاہوں میں جاری مجالس،
جلوس و شبیہ پروگاموں کے روٹس چیکنگ کے طریقہ کار اور سکیورٹی صوتحال کا جاہزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔آرپی او عمران احمر نے علاقائی لائسنس داران اور امن کمیٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام پر ریجن بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
تمام ریجن میں قانون نافدکرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ پولیس فورس امن وامان قائم رکھنے اور فرائض کی بہترین ادائیگی کیلئے مستعد ہے۔آر پی او نے مزید کہا کہ فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دے کر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
چیکنگ اور مانیٹرنگ کے انتظامات مکمل طور پر فعال ہیں۔مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی و انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کے لییریجنل کنٹرولروم اور ہر ضلع میں کنٹرول روم قائم ہیں جو 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں
مزید سی سی ٹی وی، خفیہ اور ڈراون کیمروں کے ذریعے سے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔
تمام مکاتب فکر پولیس فورس اور انتظامیہ امن پاکستان کیلئے متحد ہیں۔ انشاء اللہ اتحاد و اتفاق سے ریجن بھر کو پر امن بنایا جائیگا۔
پوری پولیس فورس کسی بھی ناخوش صورتحال سے نمٹنے کیلیئے ہروقت تیار ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر 05 محرم الحرام کو بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے۔
ضلع بھر میں 05 محرم الحرام کو دن اور رات میں کل 96 مجالس جبکہ 46 جلوس برآمد ہوں گی۔
مجالس میں اے کیٹیگری 15، بی کیٹیگری 47 اور سی کیٹیگری کی 34 مجالس منعقد ہوں گی۔جبکہ اسی طرح اے کیٹیگری 04 بی کیٹیگری 21 اور سی کیٹیگری کے 21 جلوس بھی نکالے جائیں گے۔
مجالس ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر SOP پر عمل درآمد کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
جبکہ ضلع بھر میں تمام مجالس کی مانیٹرنگ کر کے عزاداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ضلع میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں 0649260113 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
ڈیرہ غازیخان
تھانہ گدائی پولیس نے نان کسٹم پیڈ مختلف سامان مالتی 18 لاکھ کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر جرائم پیشہ افراد
کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ گدائی شکیل احمد بخاری کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ 18 لاکھ مالتی نان کسٹم پیڈ مختلف سامان موبائل نوکیا برانڈ 403 عدد،
موبائل چائنہ برانڈ 130عدد، موبائل VEGOTEL برانڈ 95 عدد،DOVE صابن 1632، سگریٹ ڈبی مختلف برانڈ 3300،
نسوار 2 بوری اور 4 بوری خشک دودھ جو صوبہ بلوچستان سے پنجاب لایا جا رہا تھا۔جس پر SHO گدائی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر اس فعل کو ناکام بنانے کا
ٹاسک حوالہ کیا۔صوبہ بلوچستان سے آنے والی گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے نان کسٹم پیڈ مالتی 18 لاکھ مالیتی مختلف سامان برآمد ہوا
۔جس کو قبضہ میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا۔جو کہ غیر قانونی طریقے سے کسٹم ادا کئے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچا کر سمگل کیا جارہا تھا۔
ڈیرہ غازیخان
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کے اتحاد کا فیصلہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی
لیت و لعل کا منطقی نتیجہ ہے اب امید کی جاسکتی ہے کہ بڑی جماعتیں بھی دیکھا دیکھی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گی
بصورت دیگر اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے ایک نئے فیصلے کی ضرورت درپیش ہوگی،
شاہد خاقان عباسی سچے اور کھرے آدمی ہیں انہوں نے نہ صرف اس صورتحال کا اعتراف کیا بلکہ پارٹی میں بھی ان کا طرز عمل مثبت رہا ہے،
مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو اب ملک واپس آجانا چاہئے کیوں کہ حکومت کے لیے لندن میں بیٹھا نواز شریف پاکستان آکر زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی خان کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جے یو آئی کے ترجمان حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ
مصلحتوں اور مصالحت کے بھنور میں پھنس کر کبھی بھی اپوزیشن اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکے گی، انہوں نے کہا کہ اس ملک کی خصوصیت یہ ہے کہ اقتدار کسی پاس ہوتا ہے اور اختیار کسی اور کے پاس ہوتا ہے،
مشرف کو شریف کے دور میں، شریف کو عمران کے دور میں اور ریمنڈڈیوس کو زرداری کے دور میں عدالتی چنگل سے جس انداز میں نکال کر باہر بھیجا گیا
کسی اور ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی، ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان اور ان کے وزراء نواز شریف کے بیرون ملک بھیجے جانے کے
بارے میں جعلسازی کا الزام لگا کر یہ بھول جاتے ہیں کہ اس میں خود ان کا کتنا حصہ تھا اگر ان کی باتوں میں صداقت ہے
تو ضامن شہباز شریف تو پاکستان میں ہے ڈاکٹر عدنان بھی واپس آچکے ہے پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد اور سب سے بڑ ھ کر
شوکت خانم کے وہ تمام ڈاکٹرز موجود ہیں وزراء ہوائی بیان داغنے کے بجائے عملی قدم کیوں نہیں اٹھا سکتے اس لیے کہ وہ بہتر سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے والے عمران خان کو لانے والے بھی ہے،
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار جے یو آئی کے آزادی مارچ کے نتیجے میں ”لانے والوں“نے نہ صرف اپنے لانے کا
بلکہ ان کو واپس بھیجنے کا بھی اعتراف کیاہے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاذب سعید نے فیملی کورٹ میں میٹنگ روم کا افتتاح کر دیا
اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ بار نسیم کھوسہ،جنرل سیکرٹری ملک بلال بوہڑ کے علاوہ ایڈیشنل سیشن ججز خالد نعیم، سعید رفیق،
فرحان شکوراور قمر الزمان بھٹی،سینئر سول جج سول ڈویژن ماجد وقار آہیر،سینئر سول جج فیملی ڈویژن ندیم عباس ساقی،
سول ججز شیخ شوکت،حافظ محمد اقبال کلیار، محمد کاشف رضا زیدی، فرح نور،
سپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ سید گل عباس اور اکاونٹنٹ محمد ضیاء الحق بھی موجود تھے.
بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاذب سعید اور دیگر نے احاطہ عدالت میں پودے لگائے.
اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی
ڈیرہ غازیخان
کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے تحصیل تونسہ کا دورہ کیا.
اس موقع پر آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور ڈی پی او اختر فاروق بھی ہمراہ تھے.
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر نے استقبال کیا. کمشنر ساجد ظفر ڈال نے محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ کیا
انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات،سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر نے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا.
کمشنر نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے تمام ممکنہ انتظامات کئے جائیں اورحساس مجالس اور جلوس پر خصوصی نظر رکھی جائے
جبکہ محرم الحرام کے قواعد و ضوابط اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے. دریں اثنا کمشنر ساجد ظفر ڈال نے آر پی او عمران احمر کے ہمراہ رات گئے
کوٹ چھٹہ کا بھی دورہ کیا انہوں نے محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا.
ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی. اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ اوردیگر موجو دتھے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے تونسہ کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا اورترقیاتی منصوبوں کا معیار چیک کیا
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر ان کے ہمراہ تھے.ڈپٹی کمشنرنے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کا معائنہ کیا
اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا.ڈپٹی کمشنر نے کمال پارک،بس سٹینڈ تونسہ،
زیر تعمیر پناہ گاہ اورمحلہ کربلا تونسہ کا بھی دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر نے محلہ کربلا میں ٹف ٹائل کی تنصیب اور دیگر ترقیاتی کام کا جائزہ لیا
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ
28اپریل 2020کو بارہویں کلاس کا جو امتحان ہونا تھا اور وہ کورونا کی وجہ سے منسوخ کر دیاگیا تھا
اس امتحان کیلئے حسب ضابطہ داخلہ فارم بمعہ ادا شدہ فیس جو 27اپریل تک بورڈ میں موصول ہو گئے تھے
ان سب داخلہ فارموں کو اہل قرار دے دیاگیاہے اور ان کے رزلٹ کی تیاری حکومتی پالیسی کے مطابق مکمل کی جائے گی
اور نتیجہ کی تاریخ کا اعلان پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی منظوری کے بعد کیا جائے گا
تاہم 28اپریل یا اس کے بعد موصول ہونے والے بارہویں کلاس کے داخلہ فارم قبول نہیں کیے جائیں گے اور نااہل تصور ہوں گے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے ایمرجنسی پلان مرتب کرلیا گیا ہے
اور تحصیل ڈیرہ غازیخان، تونسہ شریف، کوٹ چھٹہ میں مختلف امام بارگاہوں،اہم چوراہوں اور شاہرہوں پر ریسکیو پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں
انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خصوصاً9اور10محرم الحرام کو 250سے زائد ریسکیورز اپنے فرائض سر انجام دیں گے
اور تقریباً 18ریسکیو کی مختلف گاڑیاں اور30موٹر بائیک ایمبولینسز ایمرجنسی کور دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ
تما م ریسکیورز کی چھُٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ریسکیورزمحرم الحرام کے موقع پر ہائی الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دیں گے.
انہوں نے کہا کہ ریسکیورز اپنی گاڑیوں اور آلات کو آپریشنل حالات میں رکھیں اور24گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کے ساتھ اردگرد ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں
اور کسی بھی مشکوک چیز یا شخص کے بارے میں فوراً سکیورٹی اداروں کو باخبر کریں اور ریسکیورز تمام اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ڈیرہ غازیخان و انچارج ضلعی کنٹرول روم عبدالغفار نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر
محرم الحرام کے حوالے سے کنٹرول روم عاشورہ تک 24گھنٹے فعال رہے گا. محرم الحرام کے حوالے سے تمام سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جارہاہے.
تمام محکموں کے نمائندوں کو پابند کیاگیاہے کہ وہ کنٹرول روم میں موجو درہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت کارروائی کی جاسکے.
انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی سے غیر حاضری پر ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیاگیاہے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی.
انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر کے مثال قائم کی گئی ہے.
فرائض میں غفلت، کوتاہی او رغیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.
علاوہ ازیں کنٹرول روم کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر تحصیل آفس کے جونیئر کلرک محمد فیاض کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے
24گھنٹے میں وضاحت طلب کر لی گئی ہے
ڈیرہ غازیخان
حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سموگ کے پیش نظر آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیاہے
ڈی پی او اختر فاروق کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک مہر محمد اسحاق نے آگاہی واک کی قیادت کی
اس موقع پر لوگوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے.
ڈی ایس پی نے ٹریفک نے کہاکہ محرم الحرا م کے حوالے سے ٹریفک کی بہتری کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں
ملازمین کو پابند کیاگیاہے کہ وہ محرم کے حوالے سے جائے تعیناتی پر موجود رہیں گے فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
ڈیرہ غازیخان
ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق کی ہدایت پر ریجن میں کارروائیاں جاری ہیں.
لیہ سے سرکل آفیسر اظہر حسین نے جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر نائب تحصیلدار غلام باقر، قانونگو عابد حسین اور پٹواری سعید احمد کو گرفتار کرلیا.
ڈیرہ غازیخان سے سرکل آفیسر محمد ارشد نے کرایہ کی مد میں 140820ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے.
سرکل آفیسر ملک عبدالمجید نے موضع درخواست جمال میں 23963940مالیت کا 197کنال بارہ مرلے سرکاری رقبہ واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کر دیا.
راجن پور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور نے پٹرول پمپس پر پیمانے چیک کیے.
طارق پٹرولیم سروس، شیر خان اور سرحد پٹرولیم سروس کے خلاف ایس جے ایم راجنپور سے بھی کارروائی کرائی.
ضلع مظفرگڑھ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل ندیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو منی پٹرول پمپس کے مالکان شبیر احمد اور عبدالغفار کے خلاف تھانہ قریشی میں
مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ جمع کرایا. انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز چالیس کیسز کی سماعت کی
ڈیرہ غازیخان
محرم الحرام میں محکمہ صحت ڈیرہ غازیخان کی طرف سے مجالس عزا کے روٹس پر خصوصی میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں
جبکہ شہر میں قائم تمام سبیلوں پر اور لنگر و خیرات کی چیکنگ کے لئے بھی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ادریس لغاری نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتائی اس موقع پر ڈاکٹر کامران بھٹہ
اور سینیٹری انسپکٹر محبوب احمد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں دن رات ہماری ٹیمیں انتہائی حساس مقامات پر بھی اپنی ڈیوٹیاں دے رہی ہیں
اور سبیلوں کے مقامات کے علاوہ لنگر کے کھانوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اسی طرح کرونا کے خدشات کے پیش نظر حکومت کی طرف سے پیش کردہ
ایس او پیز پر بھی عمل کرانے کے لئے خصوصی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں اور صحت و صفائی کا بھی خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے
تاکہ دیگر وبائی امراض نہ پھیل سکیں ۔
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب نے حاجی حیات اختر کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا ہے
جنہوں نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ان کی تعیناتی پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم اختر جتوئی ،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عدیل احمد کھتران ،مرکزی رہنما ء ایپکا نذر حسین کورائی کے علاوہ دیگر عوامی و سماجی حلقوں نے خیر مقدم کر تے ہو ئے
اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ ضلع کی فلاح و بہبو د کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہو ئے
عوامی مسائل کے حل کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے
ڈیرہ غازی خان
جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لۓ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان اور BMP پولیس کی مشترکہ ناکہ بندی اور گشت شروع۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں امن و امان بحال رکھتے ہوۓ لادی گینگ کے ممبران جو موٹر سائیکل ڈکیتی
میں ملوث ہیں اور دیگر جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے میں ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی بھاری نفری کے
ہمراہ BMP پولیس کا مشترکہ گشت اور ناکہ بندی کی شروع کر دی گٸ ہے۔ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ
امن و امان بحال کرتے ہوۓ جراٸم پیشہ عناصر کے مزموم عزاٸم کو ناکام بنایا جا رہا لادی گینگ کے ممبران و دیگر جرائم پیشہ عناصر جو ڈکیتی کر کے فرار ہو جاتے تھے ان کے فراری کے
راستوں کو سیل کرتے ہوۓ BMP پولیس کے ہمراہ مٶثر گشت اور ناکہ بندی شروع ہے۔ جہاں ضلع کی نفری اور BMP پولیس بھاری اسلحہ کے ہمراہ گشت کناں رہے گی
اور ہر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے
عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوۓ جرائم پیشہ عناصر کے ناپاک ارادوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔
آخر میں ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ عوام بھی جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کر کے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر محرم الحرام کے حوالے سے ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر فلیگ مارچ کیا گیا
فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرے والے اداروں کے دستے بھی شامل تھے۔
فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر بمبے چوک، قادریہ دربار چوک سے روٹ جلوس کے راستہ سے ہوتا ہوا
واپس پولیس لاٸن اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ہر
طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لۓ تیار ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون