دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے علاقے مناواں میں چودہ سالہ بچی کی مشکوک ہلاکت

پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ ذیادتی کا معلوم ہوتا ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہونگے

لاہور کے علاقے مناواں میں چودہ سالہ بچی کی مشکوک ہلاکت

پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ ذیادتی کا معلوم ہوتا ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہونگے

ایس پی کینٹ فرقان بلال کے مطابق پولیس مشکوک ہلاکت کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچی۔

بچی کی گردن اور چہرے پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔

بچی کا والد اسکی میت کی تدفین کر رہا تھا اور پولیس کے پوچھنے پربتایا کہ

اسکے گھر پہنچنے پر بچی مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولس نے معاملہ مشکوک لگنے پر بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے مردہ خانہ منتقل کر دی۔

ایس پی کینٹ کے مطابق مبینہ طور پر واقعہ زیادتی کے بعد قتل کا لگتا ہے،

تفتیش جاری ہے۔ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں، میڈیکل رپورٹ آنے کے

بعد واضح ہو گا۔ واقعہ کی ایف آئی آر مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لی گئی۔

About The Author