کراچی: سندھ کابینہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی کو ساتواں ضلع بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل کراچی کے چھ اضلاع شرقی، غربی، جنوبی، وسطی، ملیر اور ضلع کورنگی تھے۔
کیماڑی ضلع میں سائٹ، بلدیہ، بندرگاہ اور ماڑی پور کے علاقے شامل ہوں گے۔ کراچی کے ضلع جنوبی کو تقسیم کرکے یہ نیا ضلع بنایا جائے گا
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہا کہ جو اضلاع بڑے ہیں ان کو مزید تقسیم کرنے کی تجاویز بھی دی جائیں۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع غربی میں7 سب ڈویژن ہیں ۔ آبادی کے لحاظ سے ضلع غربی پورے سندھ میں بڑا ضلع ہے جس کی آبادی 39لاکھ14ہزار757 ہے۔
کابینہ اجلاس میں وزرا کی جانب سے خیرپور ضلع کو بھی 2حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی۔ کابینہ اجلاس کے دوران ضلع غربی کو بھی دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حوالے تبادلہ خیال ہوا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ نے اس پر مزید تجاویز مانگی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع جنوبی کا نام تبدیل کیا جائے گا اوراس حوالے سے مراد علی شاہ نے تجویز دی کہ اس کو ضلع کراچی کا نام دیا جائے۔
کراچی کے علاقہ لیاری کو بھی ایک نیا ضلع بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دو کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی میں اس وقت چھ اضلاع ہیں اور ساتواں ضلع کیماڑی ہوگا۔
قبل ازیں2013 میں بھی سندھ حکومت نے کراچی کو تقسیم کر کے چھٹا ضلع بنایا تھا۔2013 میں’کورنگی‘ کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اکتوبر2013 تک کراچی ضلع شرقی، ضلع غربی، ضلع جنوبی، ضلع وسطی اور ضلع ملیر پر مشتمل تھا۔ بعد ازاں ضلع شرقی کو تقسیم کرکے چھٹا ضلع کورنگی بنایا گیا۔
کورنگی میں شاہ فیصل کالونی، ماڈل کالونی، کورنگی، لانڈھی اور گلستان جوہر کے علاقے شامل کیے گئے تھے۔
قبل ازیں سندھ حکومت نے 12 اکتوبر2013 کو صوبہ سندھ کے ایک اور ضلع ’ٹھٹھہ‘ کو تقسیم کر کے نیا ضلع سجاول بنا تھا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ