نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکشن کمیشن پی ایس 11میں فوج کی تعیناتی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، پیپلزپارٹی

فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن پر تشویش ہے ،الیکشن کمشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز نے مطالبہ کیاہے کہ الیکشن کمیشن پی ایس 11میں فوج کی تعیناتی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین فرحت اللہ بابر نے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے ۔

فرحت اللہ بابر نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پیپلز پارٹی کا پولنگ اسٹیشن کے اندر فوجی دستوں کی تعیناتی پر اظہار تشویش ظاہر کیا ہے۔

فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن پر تشویش ہے ،الیکشن کمشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ صرف الیکشن کمیشن کو اختیار حاصل ہے وہ انتخابات کا انعقاد کرے، فوج کو مجسٹريٹ کے اختیار دینے پر اعتراض ہے۔

یہ بھی پڑھیے:لاڑکانہ پی ایس 11 کاضمنی انتخاب: پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہونگے

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخاباب کیلیٸے پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کی تعیناتی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جاٸے۔

About The Author