فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی بغیر پروٹوکول نیب پیشی آئین کی پاسداری کی اعلیٰ مثال ہے،
عثمان بزدار کی پیشی میں شر پسند، بددیانت سیاسی مخالفین کے لیے نہایت عمدہ سبق ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا جاتی امرا کے باسیوں نے گزشتہ روز کارکنان میں پیسے تقسیم کر کے ایک نئی مصیبت مول لے لی ہے،
ن لیگ کے نظریاتی کارکنان نے کل رات جاتی امرا میں ہنگامہ کھڑا کیے رکھا، مفت میں آنے والے کارکنان دوسروں میں پیسے بانٹنے پر اپنے ایم پی ایز کے گلے پڑے ہوئے ہیں،
بدنیتی سامنے آنے پر بیگم صفدر اعوان اور ن لیگی قیادت بے ڈھنگی تاویلیں پیش کر رہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ایک اچھا استاد اپنے شاگردوں کو زمین سے اٹھا کر آسمان تک پہنچا دیتا ہے،
لیکن بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید نے انہیں اور ن لیگ کو زمین بوس کر دیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،