بالی ووڈ اداکار سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ تھرڈ سٹیج پر ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کے تیسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔
بھارتی شوبز جرائد نے لکھا ہے کہ اس خبر سے سنجے بہت پریشان ہوگئے ہیں، ان کے چھوٹے بچے ہیں۔ خوش قسمتی سے وہ دبئی میں اپنی ماں کے ساتھ ہیں، مگر اس بری خبر سے انہیں آگاہ کرنا آسان نہیں ہے۔
بیماری کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قابل علاج ہے، انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔
رپورٹ کے مطابق سنجے دت بیرون ملک علاج پر غور کررہے ہیں مگر ممبئی میں ڈاکٹروں سے بھی مشاورت کررہے ہیں، جس کے بعد وہ حتمی فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹائی ٹینک ایک سو گیارہ برس بعد مزید پانچ زندگیاں لے گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں سے مشقت کیخلاف عالمی دن منایا جارہا ہے
پاکستان اور جرمنی کا فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق