دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: دنیا میں7 لاکھ45 ہزار سے زائد اموات

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

دنیا میں کورونا وائرس کے باعث 7 لاکھ 45 ہزار 693 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ 34 ہزار 416 ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے 53 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 876 اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں 31 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ برازیل میں کورونا سے مزید 177 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی تعداد ایک لاکھ تین ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد23 لاکھ 28 ہزارسے زائد ہوگئی ہے اور ایک دن میں 835 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 46 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور15 ہزار سے زائد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 66 ہزار 409 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 4 لاکھ 92 ہزار افراد متاثر ہیں جب کہ 53 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

 دنیا بھر میں 20مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 31 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 63 لاکھ کے قریب ہے۔

امریکہ میں سب سے زیادہ 52 لاکھ  کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور 1 لاکھ 65 ہزار کے قریب اموات رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

About The Author