نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہواوے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون فروخت کنندہ بن گیا،

2016 میں چینی کمپنی نے اعادہ کیا کہ 2021 تک وہ دنیا میں اسمارٹ فون ٹیکنالوجی میں سرفہرست کمپنی ہونے کا مقام حاصل کر لی گی۔

ہواوے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون فروخت کنندہ بن گیا،

سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں سام سنگ الیکٹرانکس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ریسرچ فرم کے اعداد و شمار کے مطابق ہواوے نے سام سنگ کی 53.7 ملین کے مقابلے میں 55.8 ملین ڈویوائسز فروخت کیں۔

گزشتہ سال دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی بیرون ملک شپمنٹس میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی لیکن کمپنی نے چینی مارکیٹ پر اپنے تسلط کو بہتر بنایا ہے جو کورونا وائرس کے بعد تیز رفتاری پکڑ رہا ہے اور یہاں ہواوے اب 70 فیصد سے زائد اپنے ہینڈ سیٹس فروخت کر رہی ہے۔

 ہواوے کمپنی کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ کاروبار نےکورونا وبا کے  ان مشکل اوقات میں غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے مثال عالمی معاشی سست روی اور چیلنجوں کی مدت کے درمیان وہ ترقی کرتے رہیں گے

About The Author