کراچی پریس کلب میں رینجرز کے اہلکار داخل ہو گئے اور کچھ دیر تلاشی کے بعد واپس چلے گئے۔
کراچی پریس کلب کی انتظامیہ نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ رینجرز کا یہ اقدام پریس کلب کا تقدس پامال کرنے کے مترادف ہے۔
ذرائع کے مطابق پیر کی صبح گیارہ بجے کے قریب چار موبائیلوں میں سوار رینجرز اہلکار گیٹ کے اندر داخل ہوئے اور عمارت کے گرد چکر لگایا اور تصاویر بنائیں، بعض صحافیوں نے اہلکاروں کی تصاویر بنانے کی کوشش کی تو انھیں سختی سے روک دیا گیا۔
اس واقع پر کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے ایک اعلامیہ جاری کیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امن و امان اور تحفظ کے معاملات خاص اہمیت کے حامل ہیں لیکن اس کو بنیاد بنا کر پریس کلب کے احاطے میں گھس آنا تشویش کا باعث ہے اور اس پر صحافی برادری احتجاج کرتی ہے۔
اس بارے میں رینجرز ترجمان سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان کا موقف سامنے نہیں آسکا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ