وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جلد بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتی ہے، عوام کو نچلی سطح پر حقیقی نمائندگی میسر ہو گی۔
عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا فراہمی و نکاسی آب اور سولنگ کی سکیمیں 17 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی،
لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے، ، صوبہ بھر میں جاری سکیموں کو شفافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا تعمیراتی شعبے سے متعلقہ اجازت ناموں کے حصول کیلئے ون ونڈو سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے،
تعمیرات سے متعلقہ این او سی اور نقشہ جات کی منظوری اب ای خدمت مراکز سے ہو گی، ای خدمت مراکز میں ضروری اجازت نامے بغیر رشوت اور آسانی سے مل سکیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا عوام کو اب فائلیں اٹھائے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے،
حکومت نے تعمیراتی شعبے سے متعلقہ خدمات کے این او سی کے اجراء کیلئے ٹائم فریم مقرر کر دیا ہے، حکومت درخواست گزار کو مقررہ مدت میں این او سی اور اجازت نامے جاری کرنے کی پابند ہوگی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،