اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی ختم کر دی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت ن آن لائن گیم پب جی پر مکمل پابندی لگادی تھی۔
پی ٹی اے نے فیصلہ کیاتھا کہ آن لائن گیم ’’پب جی‘‘ پر پابندی برقرار رہے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کو کی گئی تفصیلی سماعت کے بعد کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں دلچسپی کی حامل دیگر پارٹیوں نے بھی شرکت کی۔
پی ٹی اے نے ’’پب جی‘‘ انتظامیہ سے گیم کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی تھیں جو تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔،،، تاہم ’’پب جی کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ