اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی ختم کر دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کو کی گئی تفصیلی سماعت کے بعد کیا ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی ختم کر دی۔ عدالت عالیہ کے  جسٹس عامرفاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت ن آن لائن گیم پب جی پر مکمل پابندی لگادی تھی۔

پی ٹی اے نے فیصلہ کیاتھا کہ آن لائن  گیم ’’پب جی‘‘ پر پابندی برقرار رہے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کو کی گئی تفصیلی سماعت کے بعد کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں دلچسپی کی حامل دیگر پارٹیوں نے بھی شرکت کی۔

پی ٹی اے نے ’’پب جی‘‘ انتظامیہ سے گیم کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی تھیں جو تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔،،، تاہم ’’پب جی کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا۔

%d bloggers like this: