نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت کا ‏پی ٹی وی کے 2400ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا منصوبہ

پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں جبری طور پر نوکری سے نکالا گیا تو سخت ردعمل دیں ‌گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کا پاکستان ٹیلی ویژن (‏پی ٹی وی) کے 2400 ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا منصوبہ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی وی کے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف ثنا اللہ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے سرکاری ٹی وی کا بزنس پلان منظور کر لیا۔ پلان کے تحت 2400 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیوز ویب سائٹ باغی ٹی وی نے بھی اپنی ایک خبر میں بتایا ہے کہ حکومت نے ‏پی ٹی وی سے 2400 ملازمین کو فارغ کرنے کے پلان کی منظوری دے دی ہے، پی ٹی وی سے وہ تمام ملازمین نکالے جائیں گے جو سیاسی سفارش پر بھرتی ہوئے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے گھوسٹ ملازمین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں جبری طور پر نوکری سے نکالا گیا تو سخت ردعمل دیں ‌گے۔

About The Author