اکتوبر 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 5سال پورے کریں گے،ترجمان پنجاب حکومت

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ بارش کے بعد پانی میں کھڑے ہوکر ڈرامے کیا کرتے تھے۔

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں نہیں جارہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 5سال پورے کریں گے، لوٹ مار اپوزیشن الزام تراشی سے کام لے رہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے تفتان میں بڑے اسپتال کی بنیاد رکھی اور اب وہ جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو عثمان بزدار پر 100فیصد اعتماد ہے اور عالمی ذرائع ابلاغ بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کی تعریف کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار واحد وزیراعلیٰ ہیں جو فرنٹ فٹ پر آ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ مون سون بارشوں سے نمٹنے کےلیے ماضی کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا۔ عثمان بزدار نے بارش کے پانی سے نمٹنے کےلیے ٹھوس منصوبہ بندی کی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ بارش کے بعد پانی میں کھڑے ہوکر ڈرامے کیا کرتے تھے۔ نام نہاد خادم اعلیٰ ٹوپی پہن کرچھتری لےکر بارش کے پانی میں کھڑے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن کوسکون نصیب نہیں وہ اضطراب کا شکار ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کی بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

About The Author