سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی
سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع پر عمل در آمد روک دیا
عدالت عظمی نے حکم دیاہے کہ حکومت اور ادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں،عدالت نے حکومت کو شوگر ملز مالکان کیخلاف غیر ضروری اقدامات نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔
عدالت نے کہاہے کہ سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹس تین ہفتے میں شوگر ملز کی درخواستوں پر فیصلہ کریں،
شوگر ملز مالکان کے وکیل نے کہا حکومتی وزراء بیان بازی کرکے میڈیا ٹرائل کرتے ہیں
چیف جسٹس نے کہا بیان بازی سیاسی معاملہ ہے زیادہ مداخلت نہیں کر سکتے۔
اٹارنی جنرل نے کہا یہ پہلا کمیشن ہے جس میں دو وزرائے اعلی پیش ہوئے، وزیراعظم کے قریب ترین ساتھی کو بھی کمیشن میں پیش ہونا پڑا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا شفاف کام ہونا چاہیے تاکہ ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچ سکیں، تکنیکی معاملات میں عوام کا مفاد پیچھے نہیں رہنے دینگے،
شوگر ملزمالکان کے وکیل مخدوم علی خان نے استدعا کی کہ حکم امتناع خارج ہوا تو ہائی کورٹس میں کیس متاثر ہوگا
اٹارنی کیا 20 شوگر ملز آسمان سے اتری ہیں جو انکے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی ،
چیف جسٹس نے کہا حکومت کو کام سے کیسے روک سکتے ہیں؟
عدالت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداران کو بیان بازی سے بھی روک دیا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ