نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میوزک سننے کے شوقین افراد کی جانب سے حال ہی میں ایک نئی مہم کا آغاز

جس میں وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ 'اسپوٹیفائے' کو پاکستان میں جلد لانچ کیا جائے

میوزک سننے کے شوقین افراد کی جانب سے حال ہی میں ایک نئی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ‘اسپوٹیفائے’ کو پاکستان میں جلد لانچ کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر اس مہم کا آغاز جنوبی کوریائی گروپ (بی ٹی ایس) کے پرستاروں نے کیا ہے جنہیں ‘اے آر ایم وائی’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے پاکستان پینل پر SpotifyInPakistan# ٹرینڈ کر رہا ہے۔

‘اسپوٹیفائے (Spotify)’ ہے کیا؟
اسپوٹیفائے ایک ڈیجیٹل میوزک اسٹریمنگ سروس ہے جو صارفین کو پوری دنیا کے فنکاروں کے لاکھوں گانوں، پوڈکاسٹ اور ویڈیوز تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

میوزک اسٹریمنگ سروس اسپوٹیفائے اس وقت دنیا کے 70 سے زائد ممالک کے لوگ استعمال کر رہے ہیں جس میں بھارت سمیت متعدد ایشیائی ممالک بھی شامل ہیں تاہم یہ سروس اس وقت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔

پاکستان میں ‘اسپوٹیفائے’ لانچ کرنے کا مطالبہ کیوں کیا جا رہا ہے؟
سوشل میڈیا پر اس وقت ہزاروں صارفین کی جانب سے پاکستان میں اسپوٹیفائے کو لانچ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہناہے کہ پاکستانی عوام موسیقی کے شعبے میں بہت ترقی کر رہی ہے اور اس طرح کا پلیٹ فارم موسیقی سے وابستہ لوگوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔

مریم بتول لکھتی ہیں کہ ‘دیگر ایشیائی ممالک کی طرح پاکستان کی میوزک انڈسٹری بھی وسیع ہے، یہاں کے لوگ موسیقی کے حوالے سے آگاہ ہیں لیکن یہاں اس حوالے سے کوئی خاص پلیٹ فارم نہیں ہے، اسپوٹیفائے کو پاکستان میں لانچ کرنے سے فائدے ہوسکتے ہیں’۔

آفرین لکھتی ہیں کہ ‘پاکستان میں ابھرتی ہوئی موسیقی کی صنعت ہے جس میں موسیقی سننے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے جنہیں اسپوٹیفائے جیسی اسٹریمنگ سروسز کی بری طرح ضرورت ہے تاکہ وہ اچھے معیار کی موسیقی سے لطف اندوز ہوسکیں’۔

دعا لکھتی ہیں کہ ‘اسپوٹیفائے بہت سے گلوکاروں کو دنیا بھر میں جانے جانے کا موقع فراہم کرے گا’۔

About The Author