نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کو کیوں ہٹایا گیا؟

ذرائع کے مطابق اجمل وزیر نے مبینہ طور پر کورونا وائرس کے متعلق سرکاری اشتہارات میں ایڈورٹائزنگ ایجنسی سے 12 فیصد کمیشن طلب کی تھی۔

مشیر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیرکو عہدے سے ہٹادیاگیا، محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کے حوالے کردی گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیرکوعہدے سے ہٹادیاگیا، محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کے حوالے کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجمل وزیر نے مبینہ طور پر کورونا وائرس کے متعلق سرکاری اشتہارات میں ایڈورٹائزنگ ایجنسی سے 12 فیصد کمیشن طلب کی تھی۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے کہاہے کہ مبینہ آڈیو لیک ہونے پر وزیراعلی نے بروقت اور واضح نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے اجمل وزیر صاحب کو عہدے سے ہٹایا گیا،مبینہ  آڈیو کی فرانزک تجزیہ لیا جائے گااگر اجمل وزیر بے گناہ ثابت ہوئے تو دوبارہ ٹیم کا حصہ ہونگے،

کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلی نے چیف سیکرٹری کو اعلی سطحی انکوائری مقرر کرنے کا حکم دے دیا، اس حوالے سے مجھ سے منسوب دیگر خبروں کی تردید کرتا ہوں۔ اُن کو سرکاری موقف نہ سمجھا جائے،

About The Author