ممبئی: شعلے فلم کا سب سے “ بہادر” کردار سورما بھوپالی ادا کرنے والے جگدیپ ممبئی میں انتقال کر گئے۔
جگدیپ کا اصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا اور وہ مشہور اداکار اور میزبان جاوید جعفری کے والد ہیں ۔ مشہور ڈانس پروگرام بوگی ووگی کے ایک اور میزبان نوید جعفری جگدیپ صاحب کے چھوٹے بیٹے ہیں ۔
جگدیپ نے چار سو سے زاید فلموں میں کام کیا ۔ جگدیپ 1939 میں امرتسر میں پیدا ہوئے ۔شعلے فلم میں جیلر سے لیکر کالیا تمام کردار مشہور ہوئے ۔
شعلے کے لازوال کرداروں میں سے ٹھاکر یعنی سنجیو کمار ، گبر یعنی امجد خان ، کالیا یعنی وجو کھوٹے ، سامبا یعنی میک موہن ، اور رحیم چاچا یعنی اے کے ہنگل اب اس دنیا میں نہیں رہے اور آج سورما بھوپالی نے بھی سب کو الوداع کہہ دیا۔
۔یہ وہی کردار ہے جو جے اور ویرو کو ان کی مرضی سے گرفتار کرواتا ہے اور پھر اپنی بہادری کے قصے سب کو سناتا ہے ۔اس کردار کا تکیہ کلام تھا کہ “ ہمارا نام سورما بھوپالی ایسے ہی نہیں ہے
اے وی پڑھو
پاکستان اور جرمنی کا فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق
برصغیر پاک و ہند کے عظیم گلوکارسائیں پٹھانے خان کی 23ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی
عظیم ادیب منو بھائی کو ہم سے بچھڑے پانچ سال ہو گئے