کورونا نے کلاسیکل موسیقی کی دنیا بھی ویران کردی۔۔ فن کار بھی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ استاد حامد علی خان کہتے ہیں کہ موسیقی پر ایسا برا وقت پہلے کبھی نہیں آیا تھا
طبلے کی تھاپ نہ ہی بانسری کی مدھر تان اور دلوں میں اترنے والی دلکش آوازوں کا امتزاج، کورونا کے باعث ثقافت کے رنگوں کی عکاس کلاسیکل موسیقی کی دنیا کی رونقیں بھی ماند پڑ گئیں
صدارتی ایوارڈ یافتہ، معروف کلاسیکل گلوکار استاد حامد علی خان کا کہنا ہے کہ ساتھ کام کرنے والے سازندے مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں
استاد حامد علی خان، گلوکار، چار مہینے سے تمام تقاریب کا انعقاد بند ہے اٹھ کونسل بند پڑھنے کی وجہ سے فنکار معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں
کلاسیکل موسیقی کو جدت کے رنگ دینے والے نوجوان گلوکار ولی حامد خان کہتے ہیں ایک دم توڑتی انڈسٹری کی بحالی کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں
ساٹ،،، ولی حامد خان، گلوکار، انڈسٹری زوال کی جانب جا رہی ہے ایس او پیز کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا جانا چاہئے جائے تاکہ لوگوں کی معاشی محرومی ختم ہو سکے
سروں کی دنیا کے اسٹارز منتظر ہیں کہ کب حالات معمول پر واپس آئیں اور ان کے میدان کی چکا چوند روشنیاں اور اداس بستیاں آباد ہو سکیں ۔
اے وی پڑھو
برصغیر پاک و ہند کے عظیم گلوکارسائیں پٹھانے خان کی 23ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی
عظیم ادیب منو بھائی کو ہم سے بچھڑے پانچ سال ہو گئے
اداکار سدھیر کو مداحوں سے بچھڑے چھبیس برس بیت گئے