وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں جنوبی پنجاب کے ایک منتخب نمائندے کی حیثیت سے وزیر اعظم پاکستان اور چیرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں
جنوبی پنجاب کے صوبے کا وہ خواب جو ہم نے اپنے منشور میں سمویا تھا آج اس کی عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا ہے، شاہ محمود قریشی
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی تعیناتی عمل میں آ چکی ہے ،شاہ محمود قریشی
وزیر اعظم عمران خان صاحب اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب نے انہیں پوری طرح بریف کر دیا ہے کہ ہماری ان سے توقعات کیا ہیں
جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اب اپنے کاموں کے سلسلے میں لاہور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی
ان کے پولیس سے متعلقہ معاملات اور انتظامی معاملات ملتان اور بہاولپور میں ہی حل ہونگے
دونوں افسران بہاولپور اور ملتان دونوں جگہوں پر اپنے دفاتر قائم کریں گے اور وہاں بیٹھ کر عوام کے مسائل کریں گے،شاہ محمود قریشی
نیشنل فنانس ایوارڈ کی طرح پرونشل فنانس ایوارڈ بھی انتہائی ضروری ہے،شاہ محمود قریشی
اب ماضی کی طرح جنوبی پنجاب کے فنڈر کو کسی دوسری مد میں تبدیل کر کے خرچ نہیں کیا جا سکے گا
اب جنوبی پنجاب کا پیسہ جنوبی پنجاب پر خرچ ہوگا,شاہ محمود قریشی
اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب انصاف میسر آئے گا انشاء اللہ
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ