نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسپین میں کورونا وائرس کے باعث 14 مارچ سے جاری ایمرجنسی ختم کردی گئی

اسپین نے تمام یورپین ممالک کے ساتھ بارڈرز کھول دیے ہیں

اسپین میں کورونا وائرس کے باعث 14 مارچ سے جاری ایمرجنسی ختم کردی گئی۔

اسپین نے تمام یورپین ممالک کے ساتھ بارڈرز کھول دیے ہیں۔ اسپین اورپرتگال کے درمیان بارڈرز یکم جولائی کوکھولا جائے گا ۔

یکم جولائی کو بارڈر کھولنے کی تقریب میں اسپین کے بادشاہ فلپ ششم اور پرتگال کے صدر شرکت کریں گے۔

اسپین میں سیاحوں کو یکم جولائی سے آنے کی اجازت ہو گی۔ برطانوی شہریوں کے لیے قرنطینہ کی پابندی نہیں ہو گی۔

لیکن ان کو 2 ہفتے کیلئے سیلف قرنطینہ کیلئے کہا گیا ہے ۔۔

ایمرجنسی ختم ہونے کے بعد بھی ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے

خلاف ورزی پر 100 یورو جرمانہ ہوگا۔

About The Author