نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے مختلف علاقے دو ہفتے کیلئے سیل ہو گئے

جنوبی، شرقی اور ملیر کی اکتالیس حساس یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاون کر دیا گیا

کراچی کے مختلف علاقے دو ہفتے کیلئے سیل ہو گئے ۔ ضلع کورنگی

جنوبی، شرقی اور ملیر کی اکتالیس حساس یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاون کر دیا گیا ۔

کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔ رہائشی افراد کو گھروں سے نکلنے کے لیے ٹھوس وجوہات بتانا ہوں گی۔

کراچی کی 41 حساس یوسیز میں شام 7 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا۔7

بجتے ہی پولیس اور انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند کرانا شروع کردیں۔

ضلع شرقی میں گلشن ٹاؤن کی 11 یوسیز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

جمشید ٹاؤن کی چھ یوسیز حساس ہیں ۔ضلع غربی میں 6 یوسیز، ملیر میں 6،

ضلع وسطی میں 2 یوسیز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضلع کورنگی اور جنوبی کی 5 ، 5 یوسیز بھی حساس قرار دی گئی ہیں۔

شہری کہتے ہیں دیگر علاقوں کے کھلے رہنے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج سود مند نہیں ہوں گے۔

کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔

رہائش پذیر افراد کے گھر کا ایک فرد شناختی کارڈ دکھا کر ضروری اشیاء کی خریداری کرسکے گا۔

مریض کے ساتھ ایک تیماردار کو جانے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ علاقوں میں نجی محافل پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

About The Author