نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: لاک ڈاؤن کے دوران شہری گھروں میں محصور رہے تو فضا بہتر ہو گئی

لاہور فضائی آلودگی سے متاثر دس بدترین شہروں کی فہرست سے نکل گیا

کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران شہری گھروں میں محصور رہے تو فضا بہتر ہو گئی ،،، لاہور فضائی آلودگی سے متاثر دس بدترین شہروں کی فہرست سے نکل گیا

لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث ،، شہر فضائی آلودگی کے پہلے دس ممالک میں دوسرے نمبر پر آ گیا ،،، لاہور کی ائیر کا کوالٹی انڈیکس ایک سو باون تک جا پہنچا

لاک ڈاون نے معمولات زندگی کو تو متاثر کیا ،،، لیکن ،، لاہور کی فضاء نکھر گئی ،،،،

شہری گھروں میں محصور رہے ،، نہ شاہراہوں پر گرد و غبار نظر آیا ،، نہ گاڑیوں اور صنعتوں کی چمنیوں نے دھواں اگلا،، ائیوکوالٹی کا انڈیکس پچاس پر ٹکا رہا

حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی تو ،،، شہریوں کی واپسی نے ،، لاہور کی فضائی صحت کو بھی متاثر کیا۔ پچاس ائیرکوالٹی انڈیکس والا لاہور ،،،،

فضائی آلودگی کے دس بدترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ شہر کی فضائی معیار کا انڈیکس ایک سو باون پوائنٹس پر پہنچ گیا

رواں ماہ سات جون کو بھی شہر کی فضاء بدترین آلودگی کا شکار رہی جب ائیرکوالٹی انڈیکس ایک سو تریپن پوائنٹس پر جا پہنچا تھا۔

گذشتہ پورے ہفتے شہر لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس ،،، ایک سو بیس پوائنٹس سے ایک سو باون پوائنٹس کے درمیان رہا

ائیرکوالٹی انڈیکس کے دس آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چلی کا شہر سینتیاگو پہلے ،، چینی شہر شنگھائی دوسرے،،

شینیانگ تیسرے نمبر پر موجود ہے ،،، لاہور کے علاوہ پاکستانی شہر کراچی بھی ائیرکوالٹی کے پچانوے انڈیکس کے ساتھ فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

About The Author