نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ امتحانات اب گھر سے ہی دیں گے

یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں دو ہزار انیس کے لیے امتحانات کی پالیسی دے دی

کورونا وائرس کی وجہ سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ امتحانات اب گھر سے ہی دیں گے ۔

یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں دو ہزار انیس کے لیے امتحانات کی پالیسی دے دی ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے طلبہ کو امتحانی پرچے بذریعہ ڈاک ارسال کئے جائیں گے ۔

یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی طلبہ پرچے حاصل کر سکیں گے ۔ طلبہ پیپرز حل کرنے کے بعد اپنے ریجنل دفتر کو رجسٹری ،

ڈاک یا کورئیر کے ذریعے جمع کرائیں گے ۔ طلبہ کے امتحانی مواد میں مماثلت یا کاپی رائٹ کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی ۔

انتظامیہ کے مطابق کوئی بھی طالب علم ذاتی حیثیت پیپر جمع کرانے نہیں آئے گا ۔

طلبہ کو اپنے پرچے ریجنل آفس بھیجنے کی آخری تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔

About The Author