ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں کورونا کے 80 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

کورونا کے مریضوں کی تعداد اسی لاکھ تک پہنچنے میں دو سو گیارہ دن لگے ۔

دنیا بھر میں کورونا کے 80 لاکھ سے زائد کیسز ہوچکے ہیں ۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد اسی لاکھ تک پہنچنے میں دو سو گیارہ دن لگے ۔

کورونا کا پہلا کیس سترہ نومبر دو ہزار انیس میں رجسٹر ہوا۔ کب کتنے کیسز رپورٹ ہوئے

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر کو رجسٹر ہوا

6مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی۔

پہلے ایک لاکھ کیسز کیلئے 109 دن کا وقت لگا

ایک لاکھ سے 10لاکھ کیسز تک پہنچنے میں مزید27دن لگے

پہلے کیس سے 10لاکھ کیسز تک پہنچنے میں136دن کا وقت لگا

10لاکھ سے 20لاکھ کیسز پہنچنے میں 13 دن کا دورانیہ لگا

20لاکھ سے 30لاکھ کیسز تک کا سفر کورونا نے 12دن میں طے کیا

30لاکھ سے 40لاکھ تک کیسز پہنچنے میں کورونا کو مزید13دن لگے

20مئی تک کورنا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی

پہلے کیس سے 50 لاکھ کیسز تک پہنچنے میں کورونا کو 185دن کا دورانیہ لگا

کورونا کے پہلے 40لاکھ کیسز کیلئے کورونا کو173 دن لگے

40لاکھ سے 80 لاکھ کیسز تک کا سفر کورونا نے صرف37 دن میں پورا کیا۔

پہلے کیس سے اسی لاکھ کیسز تک پہنچنے میں کورونا کو دو سو گیارہ دن لگے۔

About The Author