کورونا وائرس کی وباء کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم بھی تاخیر کا شکار ہے۔۔
سندھ میں رواں سال 17 بچے پولیو سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں اس سال اب تک 51 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ۔
کورونا وائرس نے انسداد پولیو مہم کو بھی بریک لگادی۔
سندھ بھر میں پولیو کیسز میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔۔
سندھ میں رواں سال 17 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔۔
پولیو کے سب سے زیادہ کیسز جیکب آباد اور قمبر میں سامنے آئے ہیں۔۔
بدین، گھوٹکی، کشمور، خیر پور، نوشہرو فیروز، سجاول ، شکارپور اور ٹنڈوالہ یار کے اضلاع بھی پولیو سے متاثر ہوئے ہیں۔۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال مارچ کے مہینے میں انسداد پولیو مہم چلائی گئی تھی۔
جہاں سندھ کے 90 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔۔
ماہرین سے مشاورت کے بعد جولائی میں مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔۔
رواں سال ملک بھر میں پولیو کے 51 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں 20 ،
سندھ میں 17 ، بلوچستان میں 12 جبکہ پنجاب میں 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ماہرین نے شہریوں کو قریبی صحت مراکز سے پولیو سمیت دیگر حفاظتی ٹیکوں کے
کورس بروقت مکمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب