ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین میں دو ماہ بعد نئے متاثرین کی تعداد میں اچانک اضافہ

چینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کوویڈ 19 کے 57 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے

چین میں دو ماہ بعد نئے متاثرین کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،

چینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کوویڈ 19 کے 57 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ 13 اپریل کے بعد ملک میں ایک دن کے دوران کورونا کے نئے متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

ان میں سے 38 افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا جن میں سے 36 کا تعلق بیجنگ سے ہے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہاں ایک مارکیٹ اور دیگر علاقوں کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے جہاں سے وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔

جبکہ ہر طرح کی سیاحتی سرگرمیوں اور کھیلوں کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے کے مطابق شہر میں جنگی حالات جیسی صورتحال ہے۔

About The Author