دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معدے کی تیزابیت ختم کرنے کیلئے 4 اہم ٹوٹکے

لیموں سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت کو کم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے، روزانہ ایک گلاس گرم پانی میں لیمو نچوڑ کر پینا معدے کے لیے معاون ہوگا۔

معدےکی تیزابیت اور سینے میں جلن کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں جب کہ ہماری خوراک اور کھانے کا طریقہ بھی اس کیفیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اگر بات کی جائے رمضان المبارک کے مہینے کی تو اس ماہ میں جب ہم روزے رکھتے ہیں تو سحری اور افطاری میں ہم ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں جب کہ ہم تلی ہوئی غذا کا بھی عام دنوں سے زیادہ استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو اسی حوالے سے بتانے والے ہیں کہ کن کن باتوں کا خیال رکھ کر ہم اس سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ؟ ساتھ ہی چند ٹوٹکے بھی بتائیں گے جس سے آپ کو جلد آرام آسکتا ہے۔

1۔ خوراک کی مقدار اور طریقہ کار

ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ اگر آپ کو معدے میں تیزابیت یا سینے میں جلن محسوس ہو تو آپ کو اپنی خوراک کی مقدار کو کم کردینا چاہیے جب کہ آپ کو کھانا زیادہ دیر تک چبانا ہوگا، یعنی اچھی طرح چبا کر کھائیں۔

دوسری جانب ضرورت سے زیادہ کھانا بھی معدے میں تیزابیت اور سینے کی جلن کی وجہ بن سکتا ہے اس لیے ہمیں معتدل رہ کر خوراک لینی چاہیے اور روزانہ ورزش کرنی چاہیے۔

2۔ سونف کا استعمال

اگر آپ کو معدے میں تیزابیت اور سینے میں جلن رہتی ہے تو اس کے لیے سونف کا استعمال بے حد معاون ثابت ہوتا ہے، ہر کھانے کے بعد اگر ایک چھوٹا چمچ سونف کو اچھی طرح چبا کر کھایا جائے تو یہ بے حد مددگار ثابت ہوگا۔

3۔ ادرک کی چائے

ادرک کونظام ہاضمہ کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے جب کہ ادرک معدے کی تیزابیت ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

روزانہ ایک کپ پانی میں ادرک کا ٹکڑا ڈال کر ابالنے کے بعد اس میں لیمو کے چند قطرے اور شہد ملا کر پینے سے معدے کی تیزابیت، بد ہضمی اور سینے میں جلن بھی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

4۔ لیموں پانی

لیموں سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت کو کم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے، روزانہ ایک گلاس گرم پانی میں لیمو نچوڑ کر پینا معدے کے لیے معاون ہوگا۔

About The Author