نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو ، علی پور اور جتوئی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

مظفرگڑھ(علی جان سے)ضلع مظفرگڑھ کے 28 ہیڈماسٹرز اور سینئر سکول ٹیچرز BISP سے مالی امداد لینے والے نکلے… انکوائری شروع کر دی گئی….!
ضلع مظفرگڑھ کے 28 ہیڈماسٹرز اور سینئر سکول ٹیچرز اور ان کی بیگمات بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد لینے والے نکلے, اعلی سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا, ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب اعزاز احمد جوئیہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی. جس نے ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ کے سی ای او سید کوثر حسین شاہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے. جن ہیڈماسٹرز اور سینئر سکول اساتذہ کے خلاف انکوائری کی جا رہی ہے ان میں نجمہ ناہید, تاج والی, مشتاق احمد, محمد امجد علی, اختر حسین مزاری, ڈاکٹر عابد حسین, محمد بوٹا, عارف علی, ڈاکٹر محمد سبطین طاہر, سجاد حسین, غلام قاسم, ضیاءالحسن, پرویز اختر, شوکت علی قریشی, ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول بصیرہ, نادیہ ریاض ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اڈہ نلکا علی پور, شاہد فرید sst جہان پور, فیاض حسین sst عمرپور جنوبی, عبدالرحیم sst ہائی سکول بنڈہ اسحاق ,رحیم بخش sst ہائی سکول گجرات, نذیر احمد خادم سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول دوست علی والہ, کاشف عباس sst ہائر سیکنڈری سکول روہیلانوالی, ریاض حسین قمر ہیڈماسٹر ہائی سکول بدلے والہ, عبدالحمید sst ہائر سیکنڈری سکول محمود کوٹ, محمد اقبال sst ہائی سکول لعل پیر, محمد اسماعیل sst ہائی سکول قصبہ گجرات, عبدالمجید sst ہائی سکول گرمانی شامل ہیں. ان اساتذہ اور سکول سربراہوں پر الزام ہے کہ انہوں نے خود یا ان کی بیگمات نے بینیظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سالوں مالی فائدہ حاصل کیا ہے اور BISP سے مستفید ہوئے. ان کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد پیڈا ایکٹ کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی.


مظفرگڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سردارعبدالحئی خان چیئرمین آل پاکستان لسکانی اتحاد نے اسٹیل مل کی نجکاری کے مسئلہ پر مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایک ہی تھالی کے چٹے پٹے نظرآتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کی ملی بھگت کانتیجہ ہے کہ ہم آج چینی اورپیٹرول کے بحران میں مبتلاہوچکے ہیں،پرویز مشرف کے دور میں 9ارب روپے کا پرافٹ دینے والے قومی اثاثے کی نجکاری کا مطلب تحریک انصاف کی نااہلی ہے،20 سال کے دوران تینوں بڑی جماعتوں نے مل کا پہیہ رواں رکھنے کے لئے کوئی بھی پلان پیش نہیں کیا کیونکہ تینوں پارٹیوں
کے آشیرباد کے نیچے یہ مافیاز مزے کررہاہے۔اسد عمر ماضی میں تو کہتے تھے کہ اگر اسٹیل مل کو بیچا گیا تو وہ ملازمین کے حق میں کردار ادا کریں گے مگر آج وہ کدھر ہیں ان کی طرف سے اس حوالے سے آواز بلند کیوں نہیں ہوئی ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کرونا وباء کے دوران ابھی تک ہنگامی اقدامات نہیں کیے جس کے باعث جان بچانے والا انجکشن 29000کی بجائے ایک لاکھ سے زائد قیمت میں مل رہا ہے جسے ہم ظلم سے تشبیہ دیتے ہیں۔انہوں نے حکومت پرشدیدتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعدحکومت کی نااہلی واضع ہوگئی ہے حکومت خود مزے کررہی ہے اورغریب عوام خوارہورہی ہے۔

About The Author