مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازیخان (): پاکستان سرائیکی پارٹی کی طرف سے ایک مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا مظاہرہ کی قیادت مرکزی نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ عبدالمجید خان لنگاہ فیصل خان لنگاہ،عمران خان لنگاہ نے کی اس موقع پراللہ وسایا خان لنگاہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بیرسٹر تاج محمد خان کا نظریہ ہمارا طرہ امتیاز ہے صوبہ سرائیکستان کا قیام ہماری جدوجہد کا حصہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کو انکی بہتر کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کوئٹہ اور تربت میں ہونے والی دہشت گردی کے ملزمان کی فوری گرفتاری انکی بہتر کارکردگی کا بین ثبوت ہے حکومت بلوچستان کا عوام کے ساتھ سلوک انکی بہتر کاکردگی کا ثبوت ہے اس موقع پر شرکا ء نے میر ضیااللہ خان لانگو کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اللہ وسایا خان نے مزید کہا کہ ہم وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور بلوچستان کی عوام سے امید رکھتے ہیں کہ وہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کی جدوجہد میں ہماری اخلاقی سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں اپنا بھر پور کردار اد کریں گے اس موقع پر زریاب حسن لنگاہ ڈاکٹر محمد رمضان، مبشر احمدنی،شہباز پنوار،نوید ظہرانی،خالق جلبانی،ارجد پرہار، حافظ مزمل خان لنگاہ، زوہیب حسن لنگاہ،راول خان لنگاہ کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں کا رکنان موجود تھے۔

ڈیرہ غازیخان (): مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری کی ڈیرہ غازی خان آمد، مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما رانا اسلام کی زوجہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس خان لغاری کی رانا اسلام کے گھر آمد ہوئی قریبی ساتھی رانا اسلام کی اہلیہ کے انتقال پرانہوں نے گہرے دکھ و رنج اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لئے دعا کی اس موقع پر انکے ہمراہ سابق ایم پی اے سیدعبدالعلیم شاہ، سابق چیئرمین فلور ملزایسوی ایشن حبیب لغاری و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈیرہ غازیخان (): پاکستان علماء کونسل کا ڈویژن ڈیرہ غازی خان کا اجلاس زیر صدارت مولانا اصغر الحسینی سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل ڈویژن ڈیرہ غازی خان بمقام جامع مسجد خدا بخش سمینہ چوک ڈیرہ غازی خان اجلاس میں جماعتی اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص چیئرمین پاکستان علماء کونسل حضرت مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی دامت برکاتہم کی سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے بارے میں عالم اسلام میں حق کی آواز اَٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا گیایہ بھی کہا گیا کہ ہم اپنے اکابرین کی حرمت اور دفاع کیلئے ہمیشہ آواز اَٹھاتے رہیں گے اس کے علاوہ اجلاس میں دیگر احباب نے بھی شرکت کی جن میں سیکرٹری اطلاعات پاکستان علماء کونسل ڈویژن ڈیرہ غازی خان حضرت مولانا محمد ساجد حنفی، ضلعی سیکرٹری اطلاعت حافظ محمد عمر فاروق مکی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حضرت مولانا عبدالسبحان نے شر کت کی اس موقع پر حافظ محمد طارق، حاجی اللہ بخش، حافظ ابو بکر، حاجی احمد یار، محمد شعیب، محمد اشرف، حاجی محمدناصر نے پاکستان علماء کونسل میں ممبر شپ حاصل کی۔

ڈیرہ غازیخان (): ڈیرہ غازی خان کے مایہ ناز فٹبالر مرزا ظہیر احمد بقضائے الہی وفات پاگئے مرحوم الہلال فٹ بال کلب میں ڈیفنڈر کی حیثیت پر کھیلتے تھے ملنسار اور خوش اسلوب شخصیت کے مالک تھے اس حوالے سے ڈسڑکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈی جی خان کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت استاد مجاہد فرید ہوا جس میں شیخ الیاس احمد، استاد حفیظ اللہ،کپتان مسرور شاہ، کپتان جاوید پپو خان،محمود کھتران،ارشاد احمد،ریاض انور،لالہ غلام مصطفی،سجاد سجو، راشد لطیف چانڈیہ،رضوان درانی، شہزاد شادا،وارث مٹھو، وقاص احمد شیروانی،شبیر احمد،حفیظ مشوری،آصف میر، ملک حشمت اللہ، صداقت قریش،چوہدری رحمت نعیم،راجا راشد غور ی، مجاہد حسین،حسنین اصغر ھینی،جمشید اقبال،پرویز رمضان،شعیب رمضان،حافظ عابد،عامر عظیم کھوسہ، چودھری ولی محمد گجر،استاد نور احمد گجر، زبیر احمد ترین ودیگر عہدیداران نے شرکت کی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کی فٹ بال کھیل میں دلچسپی لگن کو سہرایا گیا بعدازاں آصف میر کی جواں سالہ بھتیجی کی وفات پر بھی گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ڈیرہ غازیخان (): تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں نہر لنک ون پر خاتون کی تیرتی ہوئی لاش، علاقہ مکینوں نے لاش نکال کر پولیس کے حوالے کردی، ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دراہمہ کے نزدیک پل بری شاہ نہر لنک ون میں ایک لاش تیرتی ہوئی نظر آئی جسے علاقہ مکینوں بلال خان مشوری نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ ملکرنہر سے نکال کر 15 پر اطلاع دی واقع کی اطلاع ملتے ہی دراہمہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لیکر کاروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی پولیس کے مطابق نعش کی شناخت زوجہ منظور حسین سندیلہ سکنہ کوٹلہ سکھانی سے ہوئی ہے۔

ڈیرہ غازیخان (): ”بے ایمانی بندے کو اندھا اور بہرہ کر دیتی ہے اوروہ حق کو سنتا ہے نہ اس پر عمل کرتا ہے۔“بندہء مومن جب اپنا تعلق حضورِاکرمؐ سے مضبوط کر لیتا ہے، ان برکاتِ نبوت کو حاصل کر رہا ہوتا ہے جو سینہ ء اطہر محمد رسول اللہؐسے آ رہی ہوتی ہیں،یہ مٹی سے بنا بشر اتنا مضبوط ہو جاتا ہے کہ جنات اور دیگر غیر مرئی مخلوق اس کے نزدیک بھی نہیں آ سکتی چہ جائیکہ وہ اس پر اپنا اثر چھوڑیں، ان خیالات کا اظہار حضرت امیر عبد القدیر اعوان، شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان نے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے مزید یہ کہا کہ جس طرح اعمال میں کمزوری کی وجہ سے انسان اللہ کریم سے دُور ہو جاتا ہے بالکل اسی طرح جس طرح انسان فزیکل کمزور ہو تو اس پر ہر قسم کے جراثیم حملہ آور ہوتے ہیں، اسی طرح جب بندہء مومن اپنی اصل یعنی دین اسلام سے دور ہوتا ہے تو پھر اس پر ہر شئے حملہ آور ہوتی ہے، اس لیے دنیوی طاقت و دولت ہونے کے باوجود بے سکونی و بے چینی میں ہوتا ہے۔ بظاہر اگر بہت اعلیٰ حیثیت کا بندہ اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا ہے اس کی بڑی وجہ ایمان کی کمزوری اور آپؐ سے تعلق کا کمزور ہونا ہے بے ایمانی بندے کو اندھا اور بہرہ کر دیتی ہے اوروہ حق کو سنتا ہے نہ اس پر عمل کرتا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کا خیا ل کریں،باوضو رہیں،خصوصاً نماز کی ادائیگی بروقت کریں۔ پنتالیس سال کے عرصے کا شاہد ہوں کہ اگر کوئی جنات کی گرفت لے کر آیا اور اس کا علاج کیا اور اسے جو عمل بتایا، اسے اختیار کیاگیاتوآج تک ایک بندہ بھی ایسا نہیں جو یہ کہے کہ اس پر جنات کی گرفت رہی ہو۔ کیا ہوتا ہے؟ یہاں سوائے اس کے کہ اللہ اللہ کی تکرار، اتباعِ رسالتؐاورنقش دیئے جاتے ہیں معاشرے میں منفی سوچ اس حد تک ہو گئی ہے کہ دینی شعبہ جات میں بحث مقابل کی کی جاتی ہے جو کہ فساد کا سبب بن جاتی ہے حالانکہ یہ بہتر اور بہترین والی بات تھی وبائی مرض نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ٹڈی دل زراعت میں تباہی کر رہی ہے۔ موسم کا ردّ و بدل ایسا ہے کہ وہ مخلوقِ خدا پراثر انداز ہو رہا ہے۔ یہ سبب کیا ہے یہ ہمارے ایمان کی کمزوری ہے اور ہمیں رجوع الی اللہ ہو کر توبہ کرنا ہو گی تاکہ اللہ کریم ہم پر رحم فرمائیں اور اس سے نجات حاصل ہو۔

ڈیرہ غازیخان (): ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے 3 قمار بازوں عرفان اور عمران وغیرہ کو گرفتار کر لیاپرچی جواء کرانے والا ملزم عرفان بھی گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 4900 ہزار اور ووچر بک قبضہ پولیس میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیاجواء کی لعنت انسان کو دیگر جرائم کی جانب راغب کرتی ہے ایس ایچ اومعاشرتی برایوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

ڈیرہ غازیخان (): کورونا سے حفاظتی اقدامات نے ہونے پر ڈی کلاس اڈا سیل عوام الناس کو مشکلات کا سامنا، ایس او پیز بھر پور اقدامات کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہیں کچھ ہدایت کے باوجود بھی ایس او پی پر عمل درآمد نہیں کر رہے ڈی کلاس یونین کو اڈا کھولنے اور عوام الناس کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے انتظامیہ سے تعاون کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز انتظامیہ کی جانب ڈی کلاس مسافر اڈا کو سیل کر دیا جس پر ڈی کلاس اڈا مالکان فردوس خان، اختر خان میرانی، ارسلان بلوچ و دیگر کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومتی ہدایات کے مطابق نہ صرف مسافروں کو ٹھہرنے کے لیے سرکل بنائے ہوئے ہیں بلکہ ماسک کے لیے تلقین بھی کی جاتی ہے اور سینٹائز بھی کیا جا رہا ہے مگر کچھ لوگ کہنے کے باوجود عمل پیرا نہیں ہو رہے ہیں انہوں نے عوام الناس کو بھی کورونا سے حفاظتی اقدامات اور حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے کی اپیل کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اڈا مالکان سے تعاون کریں اور اڈا کو دوبارہ کھولنے کی اجازت بھی دیں تاکہ عوام الناس کو آمد و رفت کی پریشانی سے بچایا جا سکے۔

ڈیرہ غازیخان (): ایس پی سپشل برانچ ڈیرہ رینج جلیل عمران غلزئی، ڈی ایس پی سٹی عمران رشید، صحافی، تاجروں سمیت درجنوں افرادکی کرونا رپورٹ پازیٹو آگئی،ڈی جی خان میں ایک ہی روز میں 35 افراد کررونا کا شکار، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں کرونا وائرس بری طرح پھیلانا شروع ہوگیا ہے ایک ہی روز میں ایس پی سپیشل برانچ ڈیرہ رینج جلیل عمران غلزئی، ڈی ایس پی سٹی عمران رشید،ایس ایچ او سٹی افتخار ملکانی سمیت معروف تاجر عظیم میڈیکل سٹور کے مالکان سگے بھائیوں حاجی خورشید احمد صدیقی،حاجی دلشاد احمد صدیقی، ظفر اقبال صدیقی، ریسکیو 1122 کے اہلکار عمران نذیر،صحافی وقاص بلال، حیدر لشاری، چوک چورہٹہ کا محمد لطیف ودیگر درجنوں افراد کررونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جنہوں نے خود کو گھروں میں آئسولیٹ کرلیاہے جس کے بعد شہریوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ہے اور بیشتر شہریوں نے حفاظتی تدابیر پر عمل شروع کر دیا ہے۔

ڈیرہ غازیخان (): چیمبر آف کامرس کے سینئر رکن جہانگیر مغل ایڈووکیٹ کی والدہ انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ٹاہلی والا قبرستان کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چیمبر آف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل قریشی ،جنرل سیکرٹری پریس کلب بخت محمد کھوسہ ،عاشق کھلول ،ملک عبد العزیز ، سابق اٹارنی جنرل ملک محمد بشیر لکھیسر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،امجد بشیر لکھیسر ایڈووکیٹ،حیدر کفایت عباسی ایڈووکیٹ ،محمد آصف خان بابر ،ملک غلام شبیر پوسٹ آفس ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار بہرام خان بزدار ایڈووکیٹ،قیصر عباس خٹک ایڈووکیٹ کے علاوہ معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی مرحومہ کی مغفرت کی دعا سجادہ نشین دربار حضرت پیر نورنگ شاہ سید خیر محمد شاہ کاظمی نے کرائی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی بروز منگل صبح آٹھ بجے بلاک نمبر 47کی جامع مسجد میں ادا کی جا ئے گی مرحومہ کے انتقال پر ایوان تجارت وصنعت ڈیرہ غازیخان کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ، سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرزا محمد ظفراقبال ، سابق صدور خواجہ محمد الیاس، خواجہ محمد یونس ، بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ، شیخ افضال احمد ، سابق سینئر نائب صدور شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، سردار شہباز علی خان نصوحہ، شیخ زاہد نظام ، سابق نائب صدور محمد لطیف خان پتافی ، مرزا محمد آصف اقبال ، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی ، غلام عباس خان، خواجہ محمد ارشد، ملک ریاض احمد،جاوید اسحق خان مستوئی، حاجی محمد زبیر نظامی ، محمد فردوس حمید خان ، محمد موسیٰ بھٹی ، محمد راشد شیخ ، چوہدری توقیر حیدر، چوہدری خالد ریاض ، زوار گدا حسین شمسی، سرمد سلیم ، ادریس احمد شیخ، ذکااللہ خان، چوہدری شہزاد بشیر، مرغوب علی بٹ،عبدالکریم خان، سردار جان عالم خان لغاری، حاجی محمد علی شیخ، خلیل احمد خان علیانی، مرزا محمد اقبال ، شیخ محمد آصف رزاق ، شیخ طاہر معراج ،رانا حاجی نذیر احمد، میاں محمد ایوب، فیاض علی چوہدری، حافظ عصمت اللہ خان، محمد اقبال صدیقی اور محمد مجا ہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبرنے جہانگیر مغل ایڈووکیٹ سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان سے اور ان کے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

%d bloggers like this: