نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟ 2020:03جون

ضلع راجن پور سے نامہ نگارون اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور ۔آفتاب نواز مستوئی سے ۔ دریائے سندھ پر کوٹلہ مغلان کے نزدیک تین کروڑ روہے کی لاگت سے تیار کئیے جانے والا ھیرو سپر بند کٹاو کی زد میں مواضعات ھیرو ۔

آدم گڑھ ۔بستی سکھانی وغیرہ کی ھزاروں ایکڑ اراضی اور انسانی آبادی کو خطرہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر جامپور محکمہ انہار بند سیکشن کے افسران اور عملہ کے سمیت موقع پر پہچ گئے ڈپٹی کمشنر راجن پور کے حکم سے ایمرجینسی نافذ ۔تفصیلات کے مطابق قدیمی تاریخی قصبہ کوٹلہ مغلان کے

شرقی جانب دریائے سندھ پر عرصہ سیلاب سے بچاو کیلئیے سپر بند کی تعمیر جاری ھے مگر تین سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود آج تک یہ بند مضبوطی کے ساتھ تعمیر نہیں کیا جا سکا

کیونکہ پنجاب کے دور افتادہ اور سب سے پسماندہ ترین ضلع راجن پور میں اس کے قیام 1982 سے لیکر آج تک کوئی بھی منصوبہ اپنی مقررہ مدت تکمیل تک مکمل نہیں ھو سکا اور خاص طور پر پہاڑی نالوں اور دریائے سندھ کے سیلاب سے بچاو کیلئیے متعدد منصوبے بنتے

اور منظور ھوتے رھے مگر چیک اینڈ بیلنس کی عدم موجودگی کے باعث مبینہ کرپشن کی نظر ھوتے رھے یہاں ایک روایت یا طریقہ کار یہ چل رھا ھے کہ بجٹ جون جولائی میں مختص ھو جاتا ھے فنڈز بھی منظور ھو جاتے ھیں ٹینڈر بھی لگ جاتے ھیں اور ٹھیکیدار کو ورک آرڈرز بھی جاری ھو جاتے ھیں

مگر دفتری سرخ فیتہ اور کمیشن وغیرہ کے لالچ میں دانستہ سست روی اختیار کی جاتی ھے حالانکہ اکتوبر میں دریا میں پانی کی کمی شروع ھو جاتی ھے اور اکتوبر تا مارچ ان منصوبوں پر کام کا بہترین سیزن ھوتا ھے لیکن دیکھا یہ گیا ھے کہ رودکوھی اور دریا سندھ کے سیلابوں سے بچاو کیلیے بنائے جانے والے

حفاظتی بند ھائے کے کام کا آغاز ھی اپریل کے آخر یا مئی کے اوائل میں شروع کرایا جاتا ھے بارشوں کے سیزن کے باعث دریاوں میں پانی کی سطح بلند ھونا شروع ھو جاتی ھے

ادھر ٹھیکیدار مٹی ڈالنا شروع کر دیتے ھیں جو عمومی طور پر دریائی پانی یا بارش کے پانی کی نظر ھو جاتی ھے آھستہ آھستہ راستے مسدود ھونا شروع ھو جاتے ھیں پتھروں سے لدے ٹرک اور مشینری موقع پر نہیں پہنچ پاتی یہی حال مزکورہ ھیرو فلڈ بند کا ھے موجودہ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان بلوانی متعدد بار موقع کا وزٹ کر چکے ھیں

اور سخت ھدایات جاری کر چکے ھیں مقامی آبادی بھی مسلسل احتجاج کرتی چلی آرھی ھے انتظامی افسران کے وزٹ کے موقع پر وقتی. طور پر پھرتی دکھائی جاتی ھے افسران کے جانے کے بعد پھر وھی روایتی بے ڈھنگی چال شروع ھو جاتی ھے صورتحال کی اطلاع ملتے ھی اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان خان بلوانی موقع پر پہچ گئے

دوسری جانب ایکسین انہار بند سیکشن جامپور کنسٹرکش ڈویژن بھی اپنے عملہ کے ساتھ موقع پر پہنچے جنہیں اسسٹنٹ کمشنر نے بند کو فوری طور پر مضبوط بنانے اور شگاف پر کرنے کی ھدایات دیتے ھوئے کہا کہ مشینری اور عملہ دوگنا کر دیا جائے اور رات بھر کام جاری رکھا جائے

ڈپٹی کمشنر راجن پور لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رھے ھیں وہ کسی بھی وقت اچانک دورہ کر سکتے ھیں اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ اس بند کو محفوظ بنانے کیلیے ایمرجینسی نافز کر دی گئی ھے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئیے انتظامیہ اپنے تمام تر

وسائل کو بروئے کار لا ئے گی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاھی برداشت نہیں کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ مقامی آبادی کے نمائندہ افراد سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ

لوگوں کو تسلی دینے کے ساتھ ساتھ اپنے مال مویشی اور غلہ محفوظ کرنے کی آگاھی بھی دی جائے کیونکہ قدرتی آفات کا مقابلہ نا ممکن ھے لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ان آفات سے پیدا ھونے والے

خطرات اور نقصانات کی شدت کو کسی حد تک کم کیا جا سکتا ھے مقامی سوشل ورکر محمد ریاض معاویہ گوپانگ اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر راجن پور اور اسسٹنٹ کمشنر جامپور کی جانب سے فوری نوٹس لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ھے ۔

___________________________________________________________________________

اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان بلوانی ایکسین انہار کے ھمراہ زیر تعمیر ھیرو سپر بند کا معائنہ کر رھے ھیں ریاض معاویہ گوپانگ بھی ھمراہ ھیں ۔۔

______________________________________________________________________________
راجن پور( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر آٹے، چینی، گھی، پولٹری سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔کسی کو آٹے، چینی، گھی، پولٹری اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نہیں بڑھانے دیں گے۔

گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کی جائیں۔یہ باتیں انہوں نے اشیاءضروریہ کی قیمتوں بارے اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے

عناصر قانون کے ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں، لہذا یہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی صورتحال پر نظر رکھیں اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کو

باقاعدہ مانیٹر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس 2020 کے تحت سخت ایکشن لیا جائے تاکہ شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی ہو۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بازاروں اور مارکیٹوں میں خریداری کے دوران

مناسب سماجی فاصلہ ہر صورت قائم رکھیں اور زیادہ سے زیادہ پنجاب قیمت ایپ کو استعمال کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ظہور حسین بھٹہ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری پرویز احمد اور پرسنل اسٹاف آفیسر عبدالرحمان نے شرکت کی۔

About The Author