نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سمارٹ سیمپلنگ : لاہور میں کرونا کے 6لاکھ 70ہزار کیسز کا اندازہ

محکمہ صحت نے سمارٹ سیمپلنگ کے بعد متوقع کیسز کی رپورٹ وزیراعلی کو ارسال کی تھی

لاہور میں سمارٹ سیمپلنگ

محکمہ صحت کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال

رپورٹ میں چار ہفتے کے سخت ترین لاک ڈاون کی سفارش کی تھی

محکمہ صحت نے سمارٹ سیمپلنگ کے بعد متوقع کیسز کی رپورٹ وزیراعلی کو ارسال کی تھی

سمری میں لاہور میں سمارٹ سیمپلنگ کے نتائج اور سفارشات پیش کی گئیں

دو ہفتے سے زائد گزرنے کے باوجود پنجاب حکومت فیصلہ نہ کر سکی،

سیکرٹری اسپشلائزڈ اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے سمری اورسفارشات بھجوائی گئیں
لاہور میں سمارٹ سیمپلنگ کےدوران کئے جانے والے ٹیسٹوں میں چھ فیصد کا رزلٹ پازیٹو رہا

لاہور کے چھ ٹاونز میں پازیٹو ٹیسٹ کی شرح 14 اعشاریہ سات فیصد ریکارڈ کی گئی

سمارٹ سیمپلنگ کے نتیجے میں لاہور میں کرونا کے 670800 کیسز کا اندازہ لگایا گیاہے ،

ان کیسز میں علامات نہیں پائیں گئیں لیکن یہ انفیکشن اور لوکل ٹرانسمیشن کا ذریعہ بنے ،
سمارٹ سیمپلنگ مختلف ہاٹ اسپاٹس ، ورک اسٹیشنز اور رہائشی علاقوں سے کی گئی ،

ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ لاہورکا کوئی ٹاون بھی کروناسے محفوظ نہیں ،

ٹاون کا کوئی ایریا یا ورک اسٹیشن وبا سے محفوظ نہیں ہے ،

لاہور میں لوکل ٹرانسمین کاایک ہی پیٹرن نظر آرہاہے ،

پچاس سال سےزائد عمر کے لوگ کرونا وائرس کا زیادہ شکار ہوئے ،

About The Author