نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدرٹرمپ نے انٹرنیٹ کمپنیوں سے متعلق انتظامی حکم نامے پر دستخط کردیے

امریکی صدر کے مطابق وہ روایتی میڈیا کو بائی پاس کرنے کے لیے ٹوئٹر پر بھروسہ کرتے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ کمپنیوں سے متعلق انتظامی حکم نامے پر دستخط کردیے،

انہوں نے کہا کہ یہ حکم نامہ آزادی اظہار رائے اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے جاری کیا ہے۔

امریکی صدر کے مطابق وہ روایتی میڈیا کو بائی پاس کرنے کے لیے ٹوئٹر پر بھروسہ کرتے ہیں،

ٹوئٹر کو بند کرنے کے لیے قانونی اختیار رکھتے تو اسے بند بھی کر دیتے،

رواں ہفتے ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ٹوئٹ پر فیکٹ چیک کا نوٹس لگا کر

اس میں لکھے پیغام کی صداقت پر سوال اٹھایا تھا۔

جس پر امریکی صدر نے ٹوئٹر پر امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام عائد کردیا تھا۔

اگر امریکہ میں قانون سازی کر لی گئی تو ٹوئٹر اور فیس بک کے خلاف مقدمات چل سکیں گے۔

About The Author