دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مارگلہ ہلز پرتعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

مونال ریسٹورنٹ کی جانب سے کاٹے گئے درختوں کی جگہ فوری نئے پودے لگائے جائیں

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز پرتعمیرات اور درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

کردی۔

عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کا توسیعی حصہ مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام غیرقانونی تعمیرات گرادی جائیں۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مارگلہ ہلز قومی ورثہ اور نیشل پارک ڈیکلیئرڈ ہیں۔

مارگلہ ہلز پر مونال سمیت متعدد ریسٹورنٹ تعمیر ہو چکے ہیں۔

مونال ریسٹورنٹ کی جانب سے کاٹے گئے درختوں کی جگہ فوری نئے پودے لگائے جائیں۔

مارگلہ ہلز پر ہر قسم کی نئی تعمیرات بند کی جائیں۔

عدالت نے کرشنگ سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے آئندہ سماعت پر

تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام ہوٹل مالکان اور قابض افراد کو نوٹسز جاری کردیئے۔

کیس کی مزید سماعت یکم جون کو ہوگی۔

About The Author