لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نےپنجاب اسمبلی میں 6 قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دے دیاہے۔
ن لیگی رہنما قائمہ کمیٹیوں سے دئے جانے والے استعفے پیر کے روز جمع کروائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خا ن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفی دے دیا ہے۔
ملک احمد خان نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ جب تک پے اے سی کا چئیرمین نہیں لگایا جائے گا تب تک اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی سربراہی قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی اے سی ون اپوزیشن کا حق ہے، ضروری ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چئیرمین اپوزیشن کی طرف سے ہو۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،