دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس نے امریکی جیلوں میں بھی پنجے گاڑھ دئیے

کچھ ریاستوں کی جیلوں میں قیدیوں میں انفکشن کی شرح 65 فیصد سے زیادہ ہے

کورونا وائرس نے امریکی جیلوں میں بھی پنجے گاڑھ دئیے،،

بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے امریکی مراکز کے مطابق اس وقت جیلوں میں

بند 5 ہزار قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم رائٹرز کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 3 گنا زیادہ ہے۔

ایک سروے کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 300 سے زائد ہے،،

کچھ ریاستوں کی جیلوں میں قیدیوں میں انفکشن کی شرح 65 فیصد سے زیادہ ہے،،

تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے پھیلتے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

About The Author